منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

وہ بڑا ملک جس نے نواز شریف کو ساری عمر قیام کی پیشکش کر دی

datetime 17  جنوری‬‮  2021 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے نواز شریف کی پاکستان واپسی کا دور دور تک کوئی امکان نہیں ہے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں انہوں نے کہا بیشتر لوگ یہ کہہ رہے ہیں وہ سعودی عرب چلے جائینگے ۔سعودی عرب نے انہیں پیشکش کی ہے کہ وہ ساری عمر یہاں قیام کر سکتے ہیں۔میرا خیال ہے ان کیلئے محفوظ ترین جگہ لندن ہے جہاں ان کی سرپرستی کی جائے گا

اور وہاں ان کا سرمایہ اور اولاد ہے ۔انہوں نے انویسٹمنٹ ویزااپلائی کیا ہے ، ابھی تک اس کی تردید نہیں آئی۔جلد پتہ چل جائیگا نوازشریف کیا کرینگے ۔ اپوزیشن کی سٹریٹجی یہ ہے کہ عدالتوں پر اتنا دبائو ڈالا جائے کہ وہ گھبراہٹ کا شکار ہو کر ان کے حق میں فیصلہ د یدیں۔نااہلی کی تلوار تینوں جماعتوں کے سر پر لٹک رہی ہے ۔الیکشن کمیشن یہ بھی کرسکتا ہے کہ نرم رویہ اختیار کرے اور جرمانہ کردے ۔اگر انصاف کرنا ہے تو تینوں پارٹیوں کے کیسز کو اکٹھا کرکے بیک وقت فیصلہ کیا جائے ۔فیصلہ جو بھی ہوگا معاملہ سپریم کورٹ میں ہی جائیگا۔قانون دان کہتے ہیں فیصلہ خلاف ا ٓنے سے اسمبلیاں ختم نہیں ہوں گی۔ ایک بات تو واضح ہوگئی کہ سینٹ الیکشن اب کوئی نہیں روک سکتا۔الیکشن کمیشن نے اپنا موقف سپریم کورٹ میں واضح کردیا ہے کہ اوپن بیلٹ سے ووٹنگ نہیں ہونی چاہئے ۔یہ آئین کی روح سے درست نہیں ہے ۔ لاہور میں نوے سے 95فیصد کوڑا اٹھا لیا گیا ہے اور اس کا کریڈٹ میاں اسلم اقبال کو جاتا ہے ۔ارنب گوسوامی کے پانچ سو ٹویٹ پبلک کئے گئے ہیں۔ان سے ظاہر ہوتا ہے وہ کہہ رہاہے پلوامہ کا تو ہمیں بہت فائدہ پہنچا۔اس کی وجہ سے مودی کو بھی الیکشن میں فائدہ پہنچا اور اسے بھی فائدہ پہنچا۔اس بات سے ایک چیز واضح ہوگئی ہے کہ پاکستان کا موقف بالکل درست ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…