منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

فوڈ سیفٹی ٹیمیں دوران کارروائی باڈی کیمرے  پہنیں گی، خریداری کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 16  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ/ جڑانوالہ  (این این آئی ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمیں دوران کارروائی باڈی کیمرے پہنیں گی۔وزیر اعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار نے باڈی کیم پراجیکٹ کی منظوری دے دی،کیمروں کی خریداری کے لیے ٹینڈر نوٹس جاری کر دیا گیا،

چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں لاہور اور راولپنڈی میں پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا، بین الاقوامی طرز پر فوڈ سیفٹی آفیسرز دوران کارروائی باڈی کیمرہ پہننے کے پابند ہوں گے، فیلڈ میں استعمال ہونیوالی گاڑیوں کی چھتوں پر بھی کیمرے نصب کیے جائیں گے، کسی بھی فوڈ پوائنٹ پر کی جانے والی کارروائی ہیڈ کواٹر کنڑول روم میں مانیٹر کی جاسکے گی، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیوں کے دوران ہونے والی مزاحمت کو بھی براہ راست مانیٹر کیا جائے گا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کا کہنا ہے ک ادارے کی کارکردگی کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے ٹیموں پر کڑی نظر رکھی جائے گی،کیمروں سے مانیٹرنگ کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل نظام بنا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…