منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

ق لیگ کی الیکشن سے قبل زبردست کامیابی کونسے رہنما نے پارٹی کی حمایت کا اعلان کرتے شمولیت اختیار کر لی

datetime 13  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پی پی 179 قصور سے آزاد امیدوار سیاسی و سماجی شخصیت رانا ممتاز علی نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ملک اس وقت اندرونی و بیرونی مشکلات کا شکار ہے، فوج غیرجانبدار ادارہ ہے اس کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے،

پاک فوج اور انتظامی اداروں نے ہمیشہ غیرجانبدار رہتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کی ہے، ملک پر جب بھی کڑا وقت آیا پاک فوج اور اداروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، سیلاب، زلزلہ ہو یا اندرونی و بیرونی دہشت گردی ان سب کا پاک افواج نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، پاک فوج سمیت تمام اداروں نے پاکستان کی سلامتی کو اولین ترجیح دی ہے۔ اس موقع پر رانا ممتاز علی نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب ریسکیو سروس، مفت ادویات کی فراہمی، سکولوں میں فری کتابیں فراہم کیں یہ سب ایسے کام ہیں جو پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے۔ چودھری پرویزالٰہی کی سیاسی و سماجی خدمات سے متاثر ہو کر ہم نے اپنے طور پر قصور میں عوام کی خدمت کیلئے سوشل ویلفیئر کے ادارے قائم کیے ہیں جبکہ قصور میں چودھری پرویزالٰہی کا سپیشل بچوں کیلئے قائم کردہ ادارہ آج بھی کام کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…