اسلام آباد(آ ن لائن ) نئے آئی جی اسلام آباد پولیس کے تمام تھانوں کے محرروں کو تبدیل کرنے کا حکم دیدیا۔عوامی شکایات تمام تھانوں کے محرران کا انتخاب بذریعہ ٹیسٹ انٹرویو کیا جائے گا۔ تمام تھانوں کے محرران کو شہریوں کی طرف سے غیر مناسب رویے کی شکایات موصول ہونے پر تبدیل کیا جارہا ہے،۔آئی جی اسلام آباد نیڈی آئی جی آپریشنز کی
سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی باقاعدہ طور پر تھانوں میں تعینات ہونے سے قبل محرران کا ٹیسٹ اور انٹرویوکرے گی۔ ٹیسٹ انٹرویو میں پاس ہونے والے پولیس افسران کو خالصتا قابلیت کی بنیاد پر تعینات کیا جائے گا۔ٹیسٹ انٹرویو سے پاس ہونے والوں کوتعیناتی سے قبل پولیس ٹریننگ سکول میں باقاعدہ تربیت دی جائے گی۔