منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شہزاد اکبر نے مریم اورنگزیب کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا 

datetime 13  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)براڈ شیٹ سے متعلق الزامات پر بیرسٹر شہزاد اکبر نے مریم اورنگزیب کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا ۔ بدھ کو شہزاد اکبر نے مریم اورنگزیب کو وکلا کے زریعے نوٹس بھیجا۔نوٹس میں کہاگیاکہ مریم اونگزیب معافی مانگیں ، پچاس کروڑ ہرجانہ ادا کریں،

مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں بے بنیاد الزامات لگائے ، مریم اورنگزیب کے الزامات شہزاد اکبر کو فعال کردار نبھانے سے روکنے کی کوشش ہیں۔نوٹس میں کہاگیاکہ الزامات سے شہزاد اکبر کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، مریم اورنگزیب نے شہزاد اکبر پر موسوی سے پچاس فیصد کمیشن مانگنے کا الزام لگایا تھا،مریم اورنگزیب 20 لاکھ وکلا کی فیس بھی ادا کریں۔ دوسری جانب )پشاور ہائی کورٹ نے مشیر داخلہ برائے احتساب و معاون خصوصی شہزاد اکبر اور فردوس عاشق اعوان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔پشاور ہائیکورٹ میں پرویزمشرف غداری کیس میں خصوصی عدالت کے ججز کے خلاف وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کے معاملے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم  نے عدالت میں پیش ہوکر کہا کہ ان کے لیے عدالتوں کا احترام سب سے اہم ہے، اپنے بیان پر نادم ہوں۔عدالت نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کو پیشی سے استثنیٰ دے دیا۔پشاور ہائیکورٹ نے  معان خصوصی شہزاد اکبر اور فردوس عاشق اعوان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…