پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بنی گالہ تجاوزات ازخود نوٹس ، سپریم کورٹ نے سیوریج پلانٹس کے حوالے سے تمام صوبوں کو نوٹس جاری کردئیے

datetime 13  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے بنی گالہ تجاوزات از خود نوٹس پر سماعت میں سیوریج پلانٹس کے حوالے سے تمام صوبوں کو نوٹس جاری کردئیے۔ بدھ کو کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔اسلام آباد میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے پر سپریم کورٹ چیئرمین سی ڈی اے کی معترف ہوگئی ۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ سی ڈی اے کی

جانب سے بہت کم قیمت پر سیوریج پلانٹس لگائے گئے ہیں،یہ منصوبے اسلام آباد میں کامیاب ہوں تو ملک کے دیگر حصوں میں بھی لگائے جا سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سیوریج شہر کا بڑا مسئلہ تھا ان منصوبوں کو لگانے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ سیوریج کا معاملہ ٹریک پر آنے پر عدالت کو خوشی ہے۔ انہوںنے کہاکہ غیر قانونی تعمیرات اسلام آباد کا دوسرا بڑا ایشو ہے۔ چیئر مین سی ڈی اے نے کہاکہ اسلام آباد میں پہلے 300 بلڈنگ پرمٹ جاری ہوئے تھے،ہم نے 2 ہزار بلڈنگ پرمٹس جاری کئے ہیں،دیہی علاقوں سے نقشوں کی آنے والی درخواستوں کو بھی پراسس کر رہے ہیں،آج سے درخواستوں اور فیسوں کو آن لائن جمع کروانے کا عمل بھی شروع ہو رہا ہے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ مقامی حکومتوں کو اختیارات دینا بھی اہم ہے۔ جسٹس منیب اختر نے کہاکہ کام کوئی بھی کرے کام ہونا چاہیے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ مقامی حکومتوں کو اختیارات دینا آئینی ذمہ داری ہے،چاہتے ہیں کہ غیر قانونی تعمیرات نہ ہوں۔ انہوںنے کہاکہ عوامی مفاد میں اس کیس کو دیکھ رہے ہیں،چیئرمین سی ڈی بائیو گیس کے حوالے سے  بھی اقدامات کریں۔سپریم کورٹ نے سیوریج پلانٹس کے حوالے سے تمام صوبوں کو نوٹس جاری کردئیے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…