منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

مولانا فضل الرحمان کو چائے کی آفر ، ہمیں تو چائے کیساتھ پیسٹری کی آفر بھی ہوئی ہے، کیپٹن (ر)صفدر کا بڑا دعویٰ

datetime 13  جنوری‬‮  2021 |

پشاور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ کے سابق گورنرمحمد زبیر کے ساتھ خفیہ رابطے کئے گئے ہیں ۔پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون کے

رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ چائے پانی کی آفر مولانا کو ابھی ہوئی ہے، ہمیں تو چائے کے ساتھ کیک اور پیسٹری کی بھی آفر ہوئی ہے، مولانا چائے پینے نہیں بلکہ پلانے جا رہے ہیں۔کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ مولانا کے پیچھے نیت باندھ چکے ہیں وہ جو کریں گے ہم بھی کریں گے، اس ملک میں 73 سالوں سے چائے پانی پلایا جارہا ہے، کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر سے خفیہ رابطے بھی کئے گئے، کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ میری جان کو چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور سے خطرہ ہے میں نے بھی درخواست دی ہے کہ مجھے چیئرمین نیب سے خطرہ ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…