پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

کسی نے نالائقوں کا لشکر دیکھنا ہو تو  خان صاحب اور اس کی کابینہ کو دیکھے

datetime 13  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ نالائق وزراء کا بوجھ اب قوم مزید نہیں اٹھاسکتی، کسی نے نالائقوں کا لشکر دیکھنا ہو تو خان صاحب اور اس کی کابینہ کو دیکھے۔ اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی کابینہ اجلاسوں کی خبریں لطیفوں سے کم نہیں،

سن کرہنسی آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب اور ان کے نالائق وزرا کا بوجھ اب قوم مزید نہیں اٹھاسکتی۔ کاش کوئی خان صاحب کو بتائے کہ مسئلہ ملکی حالات نہیں آپ خود ہیں۔انہوں نے کہاکہ جس طرح بلیک آئوٹ کی ذمہ داری چھوٹے ملازمین پر ڈالی گئی، اسی طرح وزیر اعظم بھی وزراء پر برہم ہوتے ہیں۔ کسی نے نالائقوں کا لشکر دیکھنا ہو تو خان صاحب اور اس کی کابینہ کو دیکھے۔ناصر شاہ نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے کل کے اجلاس میں بھی وزراء کی کارکردگی پر عدم اعتمادکیا گیا۔ خان صاحب کو چاہیئے کہ وزرا کو پریس کانفرنسز کے بجائے کام کرنے کا بولیں۔ جب وزرا کو صرف اپوزیشن اور سندھ حکومت کے خلاف لگایا جائے گا، تو وہ کیا کارکردگی دکھائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…