منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

( ق)لیگ نے پھر بازی مار لی  ایک اور سیاسی رہنما نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

datetime 13  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )مسلم لیگ ق نے ایک بار پھر بازی مار لی، ایک اور سیاسی رہنما نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔قصور کے سیاسی رہنما رانا ممتاز نے پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔چوہدری پرویز الہی اپوزیشن کے مختلف امیدواروں سے رابطے میں ہیں۔اسی سلسلے میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے قصور سے آزاد امیدوار رانا ممتاز سے ملاقات کی

اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر ان کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ فوج غیر جانبدار ادارہ ہے ،سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔یہ وقت سیاست کا نہیں عوامی خدمات کا ہے۔ملک اس وقت اندرونی و بیرونی مشکلات کا شکار ہے۔اس سے قبل جنوبی پنجاب کی معروف سیاسی شخصیت فرح منظور بلوچ رندنے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کی تھی۔سابق لیگی ایم پی اے نے کہا کہ محب وطن لوگ ہیں، ملک کو جوڑنے والے قافلے میں شامل ہوئے ہیں۔چودھری پرویز الہی نے ان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کے مرکزی سینئر رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سے جنوبی پنجاب کی معروف سیاسی شخصیت فرح منظور بلوچ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔ سابق لیگی ایم پی اے فرح بلوچ نے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ ملک اور فوج کیخلاف ہے۔محب وطن لوگ ہیں، ملک کو جوڑنے والے قافلے میں شامل ہوئے ہیں۔ اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ہماری سیاست کا مقصد ہے۔ عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے کارکنان کو آگے لایا جائے گا۔ ہمارے دور میں جنوبی پنجاب کیلئے خصوصی پیکج دیے گئے۔ اپوزیشن جماعتیں جہاں پر حکومت کیخلاف بھرپور انداز میں احتجاجی تحریک چلانے میں مصروف ہیں، وہاں پر حکمران جماعت کی اتحادی ق لیگ میں مختلف سیاسی رہنماں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔علاوہ ازیں نارروال سے ن لیگ کے پارٹی عہدیداروں اور سابق تحصیل ناظم شکرگڑھ چودھری محمد احمد سنگھراں اور تحریک لبیک کے امیدوار صوبائی اسمبلی ناصر چوہان نے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…