پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

’’چینی کی قیمت میں مزید اضافہ۔۔۔ ‘‘ پی ٹی آئی سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی کا اہم انکشاف

datetime 12  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر پی ٹی آئی رہنما و رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ گنے کی قیمت بڑھی ہے تو چینی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگا ۔انہوں نےکہاہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹ موومٹ بنی تو اپوزیشن اور ہمارے بیچ خلاء پیدا ہو گیا جو اب وقت کیساتھ ساتھ بڑھتا جارہا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف عام عادمی کی زندگی کو بہتر کرنے کیلئے

دن رات کوشاں ہے اور ہمارے وزیراعظم عمران خان کا اولین مقصد بھی یہی ہے کہ نچلے طبقے کو اٹھا کر اوپر لایا جائے تا کہ ان کی زندگیاں آسان ہو سکیں ۔ براڈ شیٹ کیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ کو منہ کی کھانی پڑی ہے ۔ دوسری جانب ملک بھر میں ایک بار پھر مہنگائی بڑھنے لگی،بنیادی ضرورت کی اشیاء بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی کی قیمت 100 روپے سے اوپر چلی گئی، کھلے گھی کی قیمت 190 روپے سے بڑھ کر 210 روپے تک جاچکی ہے ادھر پشاور میں چینی، چاول، گھی اور دالوں کی قیمت میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 10 تا 20 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔صوبائی دارالحکومت میں 16 کلو گرام کا گھی کا کنستر 3 ہزار 370 روپے سے بڑھ کر 4 ہزار 750 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔اسی طرح دیگر اشیا ئے خوردنی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، آئے روز کے اضافے سے پشاور کے شہری پریشان ہوگئے ہیں۔شہریوں نے کہا کہ گزشتہ 70 سال سے سب حکومتوں نے ہمیں مہنگائی کے جال میں پھنسا رکھا ہے، جس کے باعث عام آدمی کا زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی فی کلو 22 روپے اور کوکنگ آئل 27 روپے تک فی لٹر مہنگا کردیا گیا ہے،مظفر گڑھ میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 950 سے 1000روپے تک میں فروخت کیا جانے لگا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…