اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )لاہور سیالکوٹ موٹرو کیس میں ملزم عابد علی ملہی اور شفقت حسین کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکاروں میں انعامات تقسیم ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے پولیس 40افسران اور اہلکاروں میں 25لاکھ روپے کے کیش انعامات تقسیم کیے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ گوجرہ پورہ کیس میں جس طرح پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی دی
وہ قابل تحسین ہے کیس کافی چیلنجگ تھا لیکن اللہ پاک نے ہمیں کامیابی دی اور واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا ۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے آگاہی کے نام سے مہم کا آغازکردیا ،مہم کا مقصد تھانے آنے والے شہریوں کو ان کے متعلقہ مسائل کے حل کے متعلق رہنمائی فراہم کرنا ہے ، ضلع بھر میں آگاہی مہم کا آغازکرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پربھی بھرپور انداز میں تشہیر کی جارہی ہے آگاہی مہم سے شہری کو تفتیش کے طریقہ کار اور ان کے حقوق کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے بدعنوانی جیسی شکایات کا ازالہ ہوسکے گا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے آگاہی کے نام سے مہم کا آغازکردیا ،مہم کا مقصد تھانے آنے والے شہریوں کو ان کے متعلقہ مسائل کے حل کے متعلق رہنمائی فراہم کرنا ہے ، ضلع بھرمیں آگاہی مہم کا آغاز کیاگیاہے،شروع کی گئی آگاہی مہم میںشہریوں کو ایف آئی آر کی ایس اوپیز اور طریقہ کارکے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے ، ایف آئی آر کے اندراج کے لیے دی جانے والی درخواست فرنٹ ڈیسک پر موصول کرنے کے بعد اس پر ای ٹیگ نمبر لگایا جاتا ہے ،جس کے بعد شہری کو ای ٹیگ کے متعلق میسج موصو ل ہوتا ہے ،شہری کو مختلف کرائم کے متعلق چیک لسٹ فراہم کی جاتی ہے ، جس میں ہر جرم کے متعلق انکوائری آفیسر کی جانب سے پو چھے جانے والے سوالات شامل ہوتے ہیں ،جرم کے لحاظ سے ایف آئی آر کے اندراج کادورانیہ بھی بتایا جا تا ہے ،ایف آئی آر کے اندراج کے بعد شہری کو ایڈوائزری بھی فراہم کی جاتی ہے ،ایڈوائزری فراہم کرنے کا مقصد شہری کو تفتیش کے طریقہ کار اور ان کے حقوق کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے بدعنوانی جیسی شکایات کا خاتمہ کرنا ہے ،درخواست کے موصول ہونے پر ای ٹیگ کے اجراء ، ایف آئی آر کے اندراج تک تما م عمل کی کمانڈ اینڈ کنٹرول سے آن لائن مانٹیرنگ کی جاتی ہے ،راولپنڈی پولیس میرٹ اورشفافیت کی پالیسی پر عمل پیر ا ہے جس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیاجارہا ہے۔