جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

چینی کی قیمت کہاں تک جا سکتی ہے؟ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ کر وارننگ دے دی

datetime 9  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے عوام کو75 روپے فی کلو چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا ہے،ملک تقریبا3لاکھ ٹن چینی سے محروم ہوگیا ہے،چینی کی قیمت ایک بار پھر100 سے زائد ہونے کا خدشہ ہے۔ہفتہ کے روز پاکستان شوگر ملز ایسوسی کی جانب سے وزیر اعظم کو لکھے

گئے خط میں کہاگیا ہے کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں کرشنگ 30نومبرسے15-20 روز قبل شروع کی گئی جس کے نتیجے میں گنے سے ریکوری انتہائی کم رہی،ملک تقریبا3لاکھ ٹن چینی سے محروم ہوا ہے،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی مڈل مین کو دخل اندازی کی اجازت نہیں ہو گی،کہا گیا تھا 200 روپے فی من گنے کی قیمت یقینی بنائی جائے گی، تمام صوبوں کے کمشنر مڈل مین کا کردار ختم کرانے میں مکمل ناکام رہے،گنے کی فی من قیمت 270 سے 300 روپے تک پہنچ چکی ہے، چینی کی قیمت ایک بار پھر 100 روپے کلو سے اوپر جانے کا خدشہ ہے، وزیراعظم شوگرملزکوگنے کی حکومتی مقررکرکے قیمت پرفراہمی یقینی بنائیں تا کہ عوام کو چینی 75 روپے فی کلو کے مناسب ریٹ پر دستیاب ہو۔دوسری جانب فیصل آباد میں منافع خور اور ذخیرہ اندوز مافیا پھر سرگرام ہوگیا، ضلعی انتظامیہ نے عام مارکیٹ میں چینی کی فی کلو گرام قیمت 88 روپے مقرر کردی،جبکہ آٹا،چینی اور کھانے والے آئل اور گھی کی قمیتوں آضافہ،گندم کی قیمت میں فی من200روپے اضافہ،چینی 100سے 105تک فروخت ہونے لگی جبکہ آئل اور گھی کی قیمتوں مختلف کمپنیوں نے 20سے 60روپے فی کلو اضافہ کردیا آن لائن کے مطابق گذشتہ ہفتہ کے دوران ایک بار پھر مہنگائی کا سلسلہ

شروع ہوگیا ہے ضلعی انتظامیہ منافع خور اور ذخیرہ اندوز مافیا کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے ضلع فیصل آباد میں میں ایک بار پھر سے گندم کا بحران شروع ہوگیا ہے جسکی وجہ 2200روپے فی من فروخت ہونے والی گندم 2400روپے فی من فروخت ہورہی ہے اور گندم کی قیمت میں اضافہ کے ساتھ فی چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا ہے اس طر ح چینی بھی 100سے 105تک فروخت ہورہی جبکہ آئل اور گھی کی قیمتوں

مختلف کمپنیوں نے 20سے 60روپے فی کلو اضافہ کردیا علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ نے عام مارکیٹ میں چینی کی فی کلو گرام قیمت 88 روپے مقرر کردی ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی طرف سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ مگر مارکیٹوں اور بازار وں میں منافع اپنے ہی ریٹ پر چینی فروخت کر رہے ہیں اورمنافع خور اور ذخیرہ اندوز مافیا کے سامنے ضلعی انتظامیہ مکمل طور بے بس ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…