بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بجلی کی قیمتیں کم ہونے کا امکان، حکومت اور آئی آئی پیز میں معاہدہ طے پا گیا

datetime 9  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) حکومت اور شمسی توانائی پر مشتمل آئی آئی پیز میں معاہدہ طے پا گیا۔ فریقین نے ٹیرف کم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعددونوں کے درمیان معاہدے کی تقریب جلد منعقد کی جائے گی۔پاور سیکٹر کے حوالے سے بڑی خوشخبری ہے کہ حکومت اور آئی آئی پیز کے درمیان معاہدے

طے پاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم اور شمسی توانائی پر مشتمل آئی پی پیز نے ٹیرف کم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے، معاہدے پرباضابطہ دستخط وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہونگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد حکومتی افسران اور آئی پی پیز معاہدے پرباضابطہ دستخط کرینگے، معاہدے کی رو سے ہر آئی پی پی کا اپنا اپنا بورڈ بھی معاہدے کی منظوری دے گا، معاہدے سے ٹیرف اور آئندہ سالوں میں سرکولر ڈیٹ میں کمی آئے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 12 جنوری بروز منگل طلب کرلیا۔کابینہ اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ ایجنڈا کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن غیرملکی فنڈز کی تفصیلات پیش کرے گی۔لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے ڈی جی کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔نوشہرہ میں ریلوے اراضی پر کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کی منظوری متوقع ہے جبکہ پاکستان کونسل آف سائنس کے بورڈ آف گورنرز کی منظوری،کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ای سی سی اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کے 4 اپریل 1997 کے فیصلے پر دوبارہ غور ہوگا۔کابینہ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کے پولیس سٹیشن

کی منظوری دے گی۔کابینہ نیشنل کونسل فار طب کے انتخابات اور ایڈمنسٹریٹر کی منظوری دے گی۔ہائیڈروکاربن انسٹیٹیوٹ کے ڈی جی کی پوسٹ کے لیے اضافی چارج کی منظوری دی جائے گی۔پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق بھی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…