اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

حکومت کے خلاف ریفرنڈم، ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم سے مدد مانگ لی

datetime 9  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے اراکین پنجاب اور کے پی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گیاور امید ہے کہ پی ڈی ایم ان ضمنی انتخابات میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا

کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں ضمنی انتخابات کے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا، ڈسکہ اور وزیر آباد کے ہمارے اراکین پنجاب اسمبلی اور نوشہرہ کے کے پی اسمبلی کے انتخابات میں ہم حصہ لیں گے۔ (ن) لیگ سندھ میں ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے مقابلے میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔ امید ہے کہ پی ڈی ایم ان ضمنی انتخابات میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے اور حکومتی امیدوار کو شکست دیں گے۔ پی ڈی ایم مشترکہ امیدوار لاکر حکومت کے خلاف ضمنی انتخابات کو ریفرنڈم ثابت کرے گی۔احسن اقبال نے کہا کہ اس حکومت نے زرعی ملک کو بھی زرعی اشیا درآمد کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ یہ حکومت نالائق، نااہل ہونے کے ساتھ ساتھ سنگ دل بھی ہے اور وزیراعظم کوئٹہ نہیں گئے، 2018 مئی میں بھی ایسا سانحہ ہوا تھا تو ہزارہ برادری نے آرمی چیف کو بلانے کا مطالبہ کیا تھا تو اس وقت آرمی چیف وہاں گئے تھے، تب ہم نے ان کی بھوک ہڑتال ختم کروانے کی کوئی شرط نہیں رکھی تھی، لیکن اس بار وزیراعظم اڑے رہے، یہ کوئی ملکی مسئلہ حل نہیں کر سکے اور ہزارہ سانحہ کے لواحقین کو شکست نہیں دے سکے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے دیکھ لیا کہ آپ میں کوئی ہمدردی نہیں تھی، کیا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم بلیک میل ہو کر مظلوم مسلمانوں کے پاس گئی تھیں، وزیراعظم عمران نیازی کی

جانب سے ہزارہ والوں کے پاس نہ جانے کی مذمت کرتا ہوں، اب وہ کوئٹہ گئے بھی تو کیا گئے، شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے، پی ڈی ایم والوں نے وہاں جا کر انہیں احساس دلایا کہ وہ اکیلے نہیں بلکہ ہم ان کے ساتھ ہیں، حکومت نے اسے ایک مسلک کا واقعہ بنا دیا حالاں کہ یہ ایک انسانی مسئلہ تھا۔احسن اقبال نے کہا کہ سانحہ ماڈل

ٹاون کے شہدا کے لواحقین کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات ہوئی تھی، سانحہ ماڈل ٹاون کا تعلق لندن پلان سے تھا جو آپریشن ضرب العضب کی وجہ سے ناکام ہو چکا تھا۔ ڈھائی سالوں سے ہماری حکومت نہیں، لانگ مارچ اور سانحہ ماڈل ٹاون کا آپس میں گہرا رابطہ ہے، عمران خان کی سازش لندن پلان فارن فنڈنگ سے ہوئی تھی۔ یہ بھارتی

اور اسرائیلی فارن فنڈنگ ملک میں بدامنی اور سیاسی بحران پیدا کرتی رہی ہے۔ عمران خان اور پی ٹی آئی 6 سالوں سے فارن فنڈنگ کے این آر او پر بیٹھی ہے، وہ ہمیں کیا این آر او دے گا جو خود این آر او پر بیٹھا ہے۔ مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے 100 فیصد اراکین نے اپنے اپنے استعفے

اپنی قیادتوں کو جمع کروا دئیے ہیں، ہم سینٹ میں میدان کسی صورت خالی نہیں چھوڑیں گے تاکہ حکومت اکثریت لے کر آئین کا حلیہ نہ بگاڑ دے، اگر عمران خان 5 سال پورے کر گئے تو ملک کا ایسا حال ہو گا کہ کوئی وزیراعظم بننے کے لیے تیار نہیں ہو گا، 2021 کو انتخابات کا سال بنانا ناگزیر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…