اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار رانا عظیم نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ اس وقت تین ایسی شخصیات ہیں جن کا تعلق وزیراعظم کیساتھ بڑا قریبی ہےاور انہیں جوڑ توڑ کا ماسڑ بھی کہا جاتا ہے۔ ان تینوں شخصیات نے نیشنل اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سے ملاقاتیں ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ ان میں تین ارکان کا تعلق پیپلز پارٹی کی جماعت سے ہے ، جبکہ ان میں سے ایک کا تعلق بلوچستان کی اس پارٹی سے جو سخت مخالفت کر رہی ہیں ، ان سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں ۔ اس کے علاوہ ن لیگ کے 7ارکان ہیں جن میں چار کا تعلق جنوبی پنجاب ہے ، ان سے بھی ملاقاتوں میں معاملات طے ہو گئے ہیں ۔ سینئر صحافی نے رانا عظیم نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان اگر استعفوں کا آپشن نہیں بھی آتا تو یہ فروری کے آخری ہفتے میں بڑا سرپرائز دے گے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بے شک وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بے شک کرونا کی وجہ سے آئسولیشن میں ہیں لیکن میں آپ کو یہ بالکل مصدقہ بتا دوں کہ ایم پی ایز کے علاوہ بہت سے ایم این ایز ان کیساتھ رابطوں میں ہیں ،اور وہ کسی بھی وقت پریس کانفرنس کر سکتے ہیں، جنہیں ن لیگ بھولے بادشاہ کہتی تھی انہوں نے بڑا کام ڈال دیا ہے ، اور آپ آنے والے دنوں میں دیکھیں کہ جس دن وزیراعلی چاہیں گے اس دن وہ بڑا ڈینٹ ڈال دیں گے ۔