اسلام آباد(این این آئی+ آن لائن)اسامہ قتل میں وفاقی پولیس کا ایکشن،واقعہ میں ملوث پانچ اہلکاروں کو پولیس سروس سے برطرف کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار مس کنڈیکٹ اور قصوار ثابت ہونے پر برطرف کیا گیا، اہلکاروں کے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،برطرف ہونے والوں میں سب انسپکٹر افتخار،کانسٹبل
مصطفی،شکیل،مدثر اور سعید شامل ہیں۔پولیس کے ہاتھوں اسامہ ستّی کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جمعہ کو احتجاجی مظاہرہ پریس کلب کے باہر کیا گیااسامہ ستّی کے والد ندیم ستّی سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اعلان کیاکہ اسامہ ستّی کے قاتلوں کو سزا تک یہ مہم جاری رہے گا۔ مظاہرین نے کہاکہ آئی جی کو برطرف کیا جائے اور پولیس اصلاحات لائی جائیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کے جلسے ناکام ہورہے ہیں، اگلے تین ماہ سیاست میں بہت اہم ہیں،ویزے آن لائن کرکے کرپشن ختم کر دی، ایگزٹ کا ویزہ بھی آن لائن کر رہے ہیں، ایف آئی اے اور نادرا کو بھی ٹھیک کریں گے،وزیر اعظم کسی بھی وقت کوئٹہ جا سکتے ہیں، آئی جی اسلام آباد کو اسامہ ستی کے حساس معاملہ پر ہٹایا، ایف آئی اے کے افسران کو بھی تبدیل کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ساری چیک پوسٹس ختم کیں،چھ وارداتوں میں سے چار پکڑلئے،ویزے آن لائن کرکے کرپشن ختم کر دی ہے،ایگزٹ کا ویزہ بھی آن لائن کر رہے ہیں،ایف آئی اے اور نادرہ کو بھی ٹھیک کریں گے،اسامہ کا افسوس ناک واقعہ ہوا،وزارت داخلہ امن وامان بہتر کرنے کے اقدامات کر رہی ہے،19 جنوری کو
اپوزیشن الیکشن کمیشن کے سامنے آ رہی ہے۔انہوکں نے کہاکہ فارن فنڈنگ میں پی ہی اور ن لیگ کے دستخط نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کسی بھی وقت کوئٹہ جا سکتے ہین،ہماری رائے سے پہلے وہ جانے کا فیصلہ کر چکے ہیں،انشا اللہ وہ جلد جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جو افغان میں شہید ہوئے انکو بھی پیسے دینا چاہتا ہوں۔ انہوں
نے کہاکہ تین ماہ سیاست میں بہت اہم ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ آئی جی اسلام آباد کو اسامہ ستی کے حساس معاملہ پر ہٹایا،ایف آئی اے کے افسران کو بھی تبدیل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ 19 جنوری کو الیکشن یے اور یہ اسی دن الیکشن کمیشن کے سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چار دعوے کئے تھے وہ سارے سچ ثابت ہو رہے ہیں۔