پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

سانحہ مچھ پر وزیراعلی جام کمال کا ایکشن، اعلیٰ افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

datetime 7  جنوری‬‮  2021 |

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا،وزیراعلیٰ نے فوری طور پرسانحہ مچ کے حوا لے سے جوائنٹ انویسٹی گیشن کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی جبکہ چیف سیکرٹری بلوچستان نے سانحہ مچھ میں غفلت برتنے پر وزیراعلی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کچھی

کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس جمعرات کے روز یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی، صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ، پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند، چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر، سیکرٹری لیبر سائرہ عطاء، کمشنر کوئٹہ ڈیژن اسفند یار کاکڑ، ڈائریکٹر جنرل تعلقات عا مہ سید زاہد شاہ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان نے سانحہ مچھ کے خلاف دیئے گئے دھرنے اور صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے بھر میں عوام کے جا ن و مال کے تحفظ کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اجلاس کو محکمہ معدنیات اور مختلف افرادی قوت کے حکام نے کول فیلڈ میں کام کرنے والے مزدوروں کی رجسٹریشن اور سیفٹی سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے مچھ میں پیش آنے والے اندوہناک واقعہ پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کچھی اور ڈی پی او پولیس کو فوری طور پر

عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کا مناسب ڈیٹا مرتب نہ کرنے اور ناقص حفاظتی انتظامات پربھی برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کول فیلڈ میں کام کرنے والے مزدوروں کا ڈیٹا فوری مرتب کرنے اور لیبر قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام کوئلہ کانوں میں سیفٹی انتظامات کیلئے اقدامات اٹھانے اور سہولیات یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تمام کول فیلڈ

سائٹس کا معائنہ کرکے حفاظتی انتظامات کا از سر نو جائزہ لیا جائے۔ اجلاس میں سانحہ مچھ میں غفلت برتنے والے محکموں کے خلاف تحقیقات کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔ وزیراعلیٰ نے فوری جوائنٹ انویسٹی گیشن کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب سائل کو بروئے کار لایا جائے، عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا ئے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…