ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت کے ساتھ معاملات طے نہیں ہوئے، سانحہ مچھ کے لواحقین کی مذاکرات کامیابی کی تردید

datetime 7  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ +آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنی ہر پالیسی میں غریب طبقات کا خیال رکھا ہے،ماضی میں ملک کی غیر منصفانہ تقسیم کی گئی،ماضی میں فرقہ واریت تعصب اور لسانیت کو ہوا دی گئی،جس کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں، سانحہ مچھ کے لواحقین سے مذاکرات

جاری ہیں، وزیراعظم عمران خان بالکل کوئٹہ جائیں گے، متاثرین اپنے غم میں ڈوبے ہوئے ہوتے ہیں ان کی کوئی ڈیمانڈ نہیں آئی، بعض لوگ سیاست کرتے ہیں اور پیچیدگی پیدا کردیتے ہیں۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی ہے،ہمیشہ غریب طبقہ کو انہوں نے پہلی ترجیح دی ہے،احساس پروگرام لنگرخانے اور نوجوان پروگرام وزیراعظم کی مرہون منت ہیں،وزیراعظم کے ویژن کے تحت اخبار فروشوں کے لئے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے،پورے ملک میں ہمارے خصوصی پروگرام کام کر رہے ہیں،پسماندہ علاقوں میں بھی حکومت مسلسل کام کر رہی ہے،سب کو مساویانہ حقوق دینا وزیراعظم کا ویژن ہے۔ٹکا خان مؤثر وکیل ہیں،فلاح وبہبود اور نگہداشت کا سلسلہ جاری رکھیں گے،ہم نہیں کہہ سکتے کہ ہمارا ملک دہشتگردی سے پاک ہوگیا ہے،ہم نے جنگیں لڑی تھیں،وہ فصل ہے جس کو ہم کاٹ رہے ہیں،لسانیت فرقہ واریت کی بنیاد پر ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئے کہ لوگوں کے گلے کاٹ لئے جائیں،قتل عام ہو۔دوسری جانب بعض میڈیا ذرائع نے سانحہ مچھ کے لواحقین اور حکومت کے درمیان معاہدے طے پانے کے بارے میں خبریں بھی دیں، جس میں کہا گیا کہ دھرنا مظاہرین جلد ہی دھرنا ختم کر دیں گے،

میڈیا ذرائع کے مطابق لواحقین نے تین رہنماؤں سے کہا تھا کہ انہیں اپنے پیاروں کی تدفین کی اجازت دی جائے لیکن وہ نہیں مانے، شہداء کے لواحقین کے ساتھ ساتھ ممتاز عالم دین علامہ شہنشاہ نقوی بھی رات بھر ہزارہ کمیونٹی کے ان رہنماؤں کو سمجھانے میں لگے رہے ہیں شہداء کی تدفین کر دی جائے، دوسری جانب شہدا کمیٹی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تردید کی ہے، علامہ ہاشمی موسوی نے کہا ہے کہ شہداء کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ وزیراعظم کے کوئٹہ آنے تک دھرنا رہے گا۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…