لاہور( این این آئی) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں قتل کے مقدمے میں قید ملزم کی جانب سے موبائل پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کی سربراہی میں حقائق جاننے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی۔فیاض الحسن چوہان نے ہدایت کی ہے کہ کمیٹی ابتدائی
تحقیقات کے بعد آئندہ 48 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے،واقعے میں ملوث ملزمان اور جیل انتظامیہ کی جانب سے نااہلی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کاہ کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں موبائل، منشیات اور مافیاز کی سرکوبی میرا اولین مشن ہے،کسی بھی قیدی کے ساتھ قانون سے ہٹ کر امتیازی سلوک ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر دوستی کی ریکوئسٹ بھیج کر پاکستانیوں کو لوٹنے والے ایک گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔لاہور میں ایف آئی اے نے ایک کارروائی میں سوشل میڈیا پر شہریوں کو لوٹنے والے ایک گروہ کو گرفتار کر لیا، گروہ میں 5 غیر ملکی جبکہ ایک پاکستانی شامل ہے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں 5 نائیجیرین باشندے ہیں، یہ گروہ اب تک متعدد لوگوں کے ساتھ فراڈ کر چکا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق گروہ لوگوں سے کروڑوں روپے لوٹ چکا ہے، گروہ کے ارکان غیر ملکی لڑکیوں کی تصویریں دکھا کر لوگوں کو لاکھوں ڈالر کا لالچ دے کر لوٹتے تھے۔واضح رہے کہ ستمبر 2020 میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے فیس بک انتظامیہ سے ڈیٹا شیئرنگ کا معاہدہ کیا تھا۔ مارچ میں ایشیا ء پیسیفک کے فیس بک ہیڈکوارٹزر کی انتظامی ٹیم نے ایف آئی اے اسلام آباد کے دفتر کا دورہ کیا تھا۔ دوسری جانب سی سی پی او لاہور
غلام محمود ڈوگر نے سی آئی اے کوتوالی میں اہم میٹنگ کی۔جس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی، ایس پی سی آئی اے توصیف حیدر، سی آئی اے کے تمام ڈی ایس پیز اور انسپیکٹر نے بھی شرکت کی۔ سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ قبضہ گروپ، بدمعاش اور ڈکیتی کی وارداتیں کسی
صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بھتہ خوروں کی بھی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ کریمنلز اور جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والوں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے گا۔ سی آئی اے فورس کا کرائم کنٹرول کرنے میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے۔ سی آئی اے ونگ بہت پروفیشنل اور محنتی فورس ہے۔ کرائم کنٹرول کیلئے سی آئی اے ریڑھ کی ہڈی کی
حیثیت رکھتی ہے۔ غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ سی آئی اے فورس کو ماڈرنگ فورس میں تبدیل کیا جائے گا۔ پالیسنگ میں مزید جدت لائی جائے۔ آرگنائزڈ کرائم کے نیٹ ورکس کا قلع قمع کیا جائے گا۔ سی آئی اے لاہور ہد دے کہ نیک نیتی اور بہتر طریقے سے اپنے کام سے انجام دیں۔ سی سی پی او نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال نے سی آئی اے فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے نے بہت بڑے بڑے کریمنلز اور گینگسٹرز کو نکیل ڈالی ہے۔ غلام محمود ڈوگر نے تمام تفتیشی افسران سے فرداً فرداً استفسار کیا۔