جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

راولپنڈی کی سیاسی و سماجی شخصیت تاجی کھوکھر کی وفات کے بعد ان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ،انہوں نے پاکستانی قوم کو کیا پیغام دیا تھا ؟

datetime 6  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )راولپنڈی کی طاقتور سیاسی و سماجی شخصیت تاجی کھوکھرگزشتہ روز انتقال کر گئے ہیں ۔ان کی نمازجنازہ ان کے ڈیرے پر ادا کی گئی ، لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کے جنازہ میں شرکت کی ۔مرحوم تاجی کھوکھر کا سوشل میڈیا پر ایک کلپ بڑی تیزی کیساتھ وائرل ہورہا ہے ۔ کلپ میں انہوں نے پوری پاکستانی قوم کو پیغام دیا ہے کہ اگر اللہ پاک نے آپ کو

دولت دی ہے اورآپ صاحب استطاعت ہیں تو غریب انسانیت کی مدد ضرور کریں ۔ مرحوم تاجی کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت اس خاندان کی امداد کی ہے، اس موقع پرانہوں صاحب استطاعت سے گزارش کی ہےکہ آپ کو اپنے اردگرد کوئی ضرورت مند نظر آئے تو اس کی مدد ضرور کریں، میڈیا رپورٹس کے مطابق تاجی کھوکھر ہمیشہ انسانیت کے خدمت میں کافی متحرک نظر آئے انہوں نے ہمیشہ ضرورت مندوں کی امداد کی اور کوئی بھی ان کے در سے کبھی خالی ہاتھ نہیں گیا ۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکرالحاج محمد نواز کھوکھراورسابق صدر آصف علی زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی حاجی امتیاز علی المعروف تاجی کھوکھر طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے مرحوم راولپنڈی کے سابق ضلعی نائب ناظم محمد افضل کھوکھر کے بھائی ، بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرکے چچاتھے انہیں سیاسی اور مذہبی حلقوں میں خاص مقام حاصل رہا سیاسی خاندان سے تعلق ہونے کے باعث انھیں دہشتگردی اور قتل جیسے مقدمات کاسامنا کرتے ہوئے اسیری کی زندگی گزارنی پڑی تاہم کچھ عرضہ قبل وہ ضمانت پر جیل سے گھر منتقل ہو ئے تھے تاجی کھوکھر کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی جڑواں شہروں سے سیاسی عمائدین و دیگر لوگوں کی بڑی تعدادکھوکھر ہاؤس کرال چوک پہنچ گئی جہاں تاجی کھوکھر کی نماز جنازہ ادا کی گئی نمازِ جنازہ میں مسلم لیگ ن مرکزی رہنما راجہ ظفر الحق پاکستان پپلز پارٹی کے رہنما زمرد خان سمیت مختلف سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…