اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت یوٹیلیٹی سٹورز پر 20کلو آٹے کے تھیلے پر560روپے سبسڈی دینے لگی۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی شائع خبر کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے دونوں ملکوں کی حکومتوں کے درمیان دوطرفہ معاہدے کے تحت
ڈیڑھ لاکھ ٹن سے زائد روسی گندم 285سے 290ڈالر فی ٹن خریدی۔ یہ روسی گندم پاکستان پہنچ گئی ہے اور حکومت نے 3لاکھ ٹن روسی گندم یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذریعے عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کیلئے 190فلور ملوں کو پسائی کا کنٹریکٹ دے دیا ہے۔