جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کیپٹن صفدر اور مولانا فضل الرحمان کو ایک دوسرے کے قدم چومتے ہوئے بھی دیکھیں گے، مریم نواز گرفتار ہونا چاہتی ہیں،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 6  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز فیس سیونگ کیلئے گرفتار ہونا چاہتی ہیں، کیپٹن صفدر اور مولانا فضل الرحمان کو ایک دوسرے کے قدم چومتے ہوئے بھی دیکھیں گے۔پی ڈی ایم نے آصف زرداری کے ہاتھ پر بیعت کی، لیکن آصف زرداری نے ہاتھ

جھٹک لیا، مولانا بھی جھٹک لیں گے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنی ساکھ بچانے کیلئے چاہتی ہیں کہ انہیں پکڑ کر جلد جیل بھیج دیا جائے۔ لیہ میں 100 میگاواٹ کا منصوبہ شروع کر رہے ہیں جس سے سستی بجلی حاصل ہوگی، حکومت عوام کو ریلیف دینے کی ذمہ داری نبھائے گی، گزشتہ حکومت نے توانائی کے مہنگے منصوبوں سے نقصان پہنچایا، ترقی کا سفر رائیونڈ تک محدود تھا، اب پورے ملک میں وسیع ہوگیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے میں مولانا فضل الرحمان کو بطور ڈھال استعمال کرکے مدرسے کے طالبعلم لائے گئے، آپ ابھی کیپٹن صفدر کو مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ چومتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، انھیں ایک دوسرے کے قدم چومتے ہوئے بھی دیکھیں گے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے لوٹ مار کو عزت کا بیانیہ اپنا لیا، پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے ساتھ ہاتھ کر دیا،ان لوگوں کی آپس میں آنکھیں مل رہی ہیں نا نظریہ، مریم بی بی اور شوباز شریف پہلے ایک پیج پر آئیں، بلاول بھٹو لکا چھپی کی وجہ سے ویڈیو لنک پر آ گئے ہیں، اب یہ ایک دوسرے سے آنکھ ملانے کے قابل نہیں رہے۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ آصف زرداری کا استعفے نہ دینے کا اعلان پی ڈی ایم پر خنجر بن کرچلا،

مریم بی بی تاریخیں دیتی رہیں گی، انہیں عوام کی پذیرائی نہیں ملے گی، مریم بی بی چاہتی ہیں انہیں گرفتار کیا جائے تاکہ فیس سیونگ ملے، پی ڈی ایم نے آصف زرداری کے ہاتھ پر بیعت کی، لیکن آصف زرداری نے ہاتھ جھٹک لیا، جلد ہی مولانا بھی جھٹک لیں گے ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…