منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

سر درد کو صرف سر درد نہ سمجھیں، یہ ایک خوفناک اشارہ ہے، ماہرین کی نئی تحقیق منظر عام پر

datetime 5  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی اگرچہ آدھے سر کا درد یعنی مائیگرین سے فالج کے خطرات پر پہلے ہی تحقیق ہوچکی ہے لیکن اب ایک حالیہ مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ خصوصاً خواتین اگر آدھے سر کے درد کی شکار ہوں تو وہ مستقبل میں عارضہ قلب کی شکار بھی ہوسکتی ہیں۔اس دورے سے قبل یا

دوران مریض کی آنکھوں کے سامنے روشنی کے جھماکے نظر آتے ہیں۔ بلائنڈ اسپاٹ کے ذریعے منظر کا کچھ حصہ دکھائی نہیں دیتا اور خود کو متوازن رکھنا دشوار ہوتا ہے اور اسے اورا کا نام دیا جاتا ہے جن افراد میں اورانمایاں ہوتا ہے وہ فالج کے شکار ہوسکتے ہیں۔برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی حالیہ رپورٹ میں جرمنی اور امریکا کے کئی مریضوں کا جائزہ لیا گیا جس میں ایک لاکھ سے زائد خواتین کا مطالعہ کیا گیا تھا جن نہیں دل کا کوئی عارضہ لاحق نہیں تھا۔ مطالعہ کے بعد ان خواتین میں سے بعد میں ہزاروں نے مائیگرین کی شکایت کی اور بعض امراضِ قلب کی شکار ہوئیں جب کہ کئی خواتین موت کا شکار ہوگئیں۔ماہرین کے مطابق مطالعے سے معلوم ہوا کہ مائیگرین اور خصوصا اورا کی شکار خواتین کی بڑی تعداد امراضِ قلب، دل کے دورے ، انجائنا اور فالج کی شکار ہوسکتی ہیں۔ اسی طرح مائیگرین کی شکار خواتین میں فالج کا خطرہ بھی 50 فیصد زیادہ دیکھا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…