منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان نے نیا پاکستان قبرستان میں دفن کر دیا، میرے بیٹے کو پہلے گاڑی سے باہر نکالا گیا اور پھر۔۔۔ اسامہ ستی کے والد کا حیران کن انکشاف

datetime 5  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن) پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے نوجوان اسامہ ستی کے والد ندیم یونس ستی نے آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان کے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسامہ ستی کا معاملہ حکومت،وزیراعظم اور چیف جسٹس سپریم کورٹ کے لیے ٹیسٹ کیس ہے،انسداد دہشتگردی کی دفعات لگنے پر

کیس کا فیصلہ تین مہینوں میں کیا جائے۔ایمبسیڈر ہوٹل آبپارہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقتول کے والد ندیم یونس نے کہا کہ اسامہ کے لیے آواز اٹھانے پر میڈیا سول سوسائٹی اور تاجران سمیت سب کا مشکور ہوں ،مجھے انتہائی دکھ ہے کہ رات کے دو بجے ہمارے وطن کے محافظوں نے میرے معصوم بیٹے کو قتل کردیا۔انہوں نے کہاکہ گولیاں گاڑی کے آگے سے لگیں ہیں نہ کہ پیچھے سے لگیں اوراسامہ کو گاڑی سے باہر نکال کر قتل کیا گیا اوراسامہ کے پاؤں پر لگنے والی گولی سے بھی یہی لگتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جمعے والے دن پریس کلب کے باہر احتجاج کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جس گن سے فائرنگ ہوئی وہ نہیں مل رہی ،مقدمہ درج ہونا کوئی بڑی بات نہیں اگر ایف آئی آر کمزور ہوگی تو لازمی بات ہے کہ ججز ملزمان کو چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ چار دن ہو گئے ہیں مگر پولیس والوں کو وہ گن نہیں مل رہی ہے جس سے اسامہ پر گولیاں فائر کی گئیں۔یہ پولیس کی غفلت نہیں جان بوجھ کر ایسا کیا گیا ہے،اگر پولیس والے تعاقب کررہے تھے تو سامنے سے گولیاں کس نے ماریں؟انہوں نے کہاکہ شیخ رشید نے مجھ سے وعدہ کیا تھا اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز تحقیقات کریں گے،اب تک شیخ رشید نے ہمارا مطالبہ تسلیم نہیں کیا،ہم ان کی انکوائری کو تسلیم نہیں کرتے۔انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ

سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی کے نالوں پر سوموٹو نوٹس لیتے ہیں مگر میرے بیٹے کا سوموٹو نہیں لیا گیا ،میری چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ وہ اس کیس کی جلد از جلد تحقیقات کرائیں اور ہمیں انصاف فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نیا پاکستان قبرستان میں دفن کردیا،وزیر اعظم صاحب اگر ان قاتلوں کو سزا نہ ہوئی تو میں قاتلوں کو معاف کردوں گا لیکن روز محشر وزیراعظم اور چیف جسٹس کا گریبان پکڑوں گا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…