منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

نوکری پر جانے سے پہلے یہ کام کریں اور حیرت انگیز فوائد حاصل کریں

datetime 5  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )انسانی صحت کے لیے ورزش کرنے کو بڑا اہم قراردیا جاتا ہے لیکن آج کی اس مصروف ترین زندگی میں لوگوں کی اکثریت واک اور ورزش کے لیے وقت نہیں نکال پاتے تو ایسے افراد کے لیے ایک دلچسپ تحقیق سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ پیدل سفر کرکے بس پکڑتے ہیں وہ ان لوگوں سے زیادہ صحت مند ہوتے ہیں جو سائیکل چلاتے یا پھر واک کرتے ہیں۔

جاپان میں امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ اپنی نوکری پر جانے کے لیے ٹرین یا بس کو پکڑنے کے لیے واک کرتے ہوئے فاصلہ طے کرتے ہیں وہ شوگر، بلڈ پریشر اور موٹاپے کا کم شکار ہوتے ہیں ان لوگوں کے مقابلے میں جو اپنی نوکری پر سائیکل چلا کر جاتے ہیں یا پھر واک کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق جو لوگ پیدل سفر کرتے ہوئے بس یا ٹرین کو پکڑتے ہیں ان میں سے 44 فیصد لوگ کم موٹے، 27 فیصد کم بلڈ پریشر کا شکار اور 34 فیصد کم شوگر میں مبتلا ہوتے ہیں۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ زیادہ لمبی پیدل مسافت طے کر کے بس یا ٹرین پر سوار ہوتے ہیں یا پھر کام سے واپسی پر زیادہ لمبا سفر طے کرتے ہیں وہ ان لوگوں سے زیادہ بہتر صحت کے مالک ہوتے ہیں جو سائیکل، موٹر سائیکل یا کار پر اپنے دفتر جاتے ہیں اور پھر واک بھی کرتے ہیں۔ جاپان کے سٹی ہیلتھ ایگزامینیشن سینٹر اوساکا کے محقق کا کہنا ہے کہ 20 منٹ تک پیدل چل کر بس پر سوار ہونا صحت کے لیے بہترین ہے جب کہ ایسے افراد نہ صرف دل، بلڈپریشر اور دیگر بیماریوں سے دور رہتے ہیں بلکہ خوش گواز زندگی بھی گزارتے ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…