بہاولنگر(این این آئی) تعلیمی ادارے کھلنے کے اعلانات کے بعد ملک بھر میں سوشل میڈیا پر شفقت محمود وفاقی وزیر تعلیم ایک بار پھر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے بچوں اور والدین کی جانب سے سوشل میڈیا پر شفقت محمود کے حوالہ سے دلچسپ مکالمے دیکھنے
میں آئے بعض بچوں کی جانب سے شفقت محمود سے کہا گیا کہ ان میں شفقت ہوگئی جبکہ بچوں کیساتھ شفقت والا رویہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے والدین کی جانب سے بھی شفقت محمود کو تعلیمی ادارے کھولنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گیا۔