بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

ن لیگ نے عوام کو خوشخبری سنادی ، حیران کن دعویٰ

datetime 5  جنوری‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ یہ حکومت نواز شریف اور شہباز شریف کے بنائے ہوئے موٹر ویز ہی آباد نہیں کر سکی ، کچھ لوگ چلتی مشینوں کے پرزے کھول دیتے ہیں ، موجودہ حکمرانوںنے ایسا ہی کیا ہے چلتے پاکستان کے ساتھ کیا ہے،عوام کو خوشخبری دینا چاہتی ہوں ان کے دن گنے جا چکے ہیں،

اس حکومت کے ترجمان صبح و شام ٹیں ٹیں کرتے رہتے ہیں لیکن کوئی کارکردگی نہیں،شہباز شریف کو ان کی حراست میں 100 دن مکمل ہو گئے لیکن یہ ان پر 100 پیسے کی کرپشن ثابت نہیںکر سکے ،شہباز شریف نے جنوبی پنجاب سمیت پورے پنجاب میں جو انفراسٹرکچر دیا وہ کوئی اور حکمران نہیں دے سکا ۔ احتساب عدالت میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمران ملک کی خدمت کرنے والوں کو اور ان کی آوازوں کو بند کر کے ملک پر مسلط ہوئے ہوئے ہیں ،نالائق، نااہل، چور اور کرپٹ حکمرانوں کے دور میں 400 ارب کی چینی، 225 ارب کا آٹا، 122 ارب کا ایل این جی پر ڈاکہ ڈلتا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ،نیب نے سرکاری خزانے کو 7 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیب چیئرمین پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ قائم کریں ،نیب نیازی گٹھ جوڑ کا مقصد سیاسی انتقام ہے ۔ا نہوںنے کہاکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر یہ ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کر دیتے ہیں ،پھر کہتے ہیں کہ ہماری تیاری نہیں ہے ،ان کے دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی میں پہلے سے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئی ہے، یہ آج کرپشن، آٹا و چینی چوری، ایل این جی اور ووٹ چوری کے کپتان ہیں ۔انہوںنے کہاکہ آج ملک کا ہر طبقہ دوہائیاں دینے پر مجبور ہے، کہتے ہیں ہم گھر بنائیں گے، قرضے ملیں گے، منصوبے دیںگے لیکن پھر کہتے ہیں ابھی ہماری تیاری نہیں ہے ،جس چیز کی ان کی تیاری ہے اس کا حال دیکھ لیں،پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی کے پہلے نمبر سے 8 ویں نمبر پر آگئی ہے،پاکستان کی کرکٹ ٹیم ڈھائی سال سے کوئی میچ ہی نہیں جیتی۔انہوںنے کہاکہ مانا کہ آپ کی تیاری ملک، معیشت چلانے اور نوکریاں دینے کی نہیں تھی لیکن جس کی تیاری اور مہارت تھی اسکا کیا حال کردیا ہے، کچھ لوگ چلتی مشینوں کے پرزے کھول دیتے ہیں ، موجودہ حکمرانوںنے ایسا ہی کیا ہے چلتے پاکستان کے ساتھ کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ عوام کو خوشخبری دینا چاہتی ہوں انکے دن گنے جا چکے ہیں۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…