منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

وینا ملک نے پاکستانی قونصل جنرل کی مدد سےمیرے بچوں کو اغوا کیا، سابق شوہر اسد خٹک قانونی جنگ کیلئے پاکستان پہنچ گئے ، وزیراعظم و آرمی چیف سے مدد کی اپیل

datetime 5  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے سابق اہلیہ اور متحدہ عرب امارات کی ریاست میں تعینات قونصل جنرل پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مدد سے کی اپیل کردی۔ امریکا سے براستہ دبئی، پاکستان پہنچنے کے بعد پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد خٹک نے کہا کہ ان کی سابق اہلیہ وینا

ملک فوج اور ا?ئی ایس ا?ئی سمیت دیگر ریاستی اداروں کو بدنام کر رہی ہیں مگر متعلقہ اداروں کے حکام نوٹس نہیں لے رہے۔اسد خٹک نے دعویٰ کیا کہ وینا ملک انہیں فوج، آئی ایس آئی اور آئی ایس پی آرکے نام سے ڈراتی اور دھمکیاں دیتی ہیں، وہ آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان معاملات کی تفتیش کروائی جائے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ دبئی کی عدالت نے بچوں کی حوالگی کا فیصلہ ان کے حق میں دیتے ہوئے دبئی کی حکومت کو ہدایات کی تھیں کہ اسد خٹک کے بچے دبئی سے باہر نہیں جانے چاہئیں اور ابھی تک تکنیکی اعتبار سے ان کے بچے وہاں سے باہر نہیں گئے لیکن وینا ملک نے وہاں تعینات پاکستانی قونصل جنرل کی مدد سے ان کے بچوں کو اغوا کیا۔اسد خٹک نے دعویٰ کیا کہ دبئی میں مقیم قونصل جنرل امجد علی نے وینا ملک کے کہنے پر ان کے بچوں کے آؤٹ پاس دستاویزات بنائے جو اس وقت بنائے جاتے ہیں جب کسی کو ایمرجنسی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ ان کے بچوں کے پاسپورٹ دبئی حکومت نے تحویل میں لے رکھے تھے، اس لیے وینا ملک کے کہنے پر دبئی میں مقیم پاکستانی قونصل جنرل نے آؤٹ پاس بنا کر ان کے بچوں کو دبئی سے پاکستان منتقل کروایا جو ایک طرح سے غیر قانونی کام ہے۔انہوں نے اسی معاملے پر کہا کہ تکنیکی اعتبار سے اب بھی ان کے بچے دبئی میں مقیم ہیں لیکن درحقیقت ان کے بچوں کو اغوا کرکے پاکستان منتقل کیا گیا ہے۔ اسد خٹک نے اپنے بچوں کو غیر قانونی طریقے سے پاکستان منتقل کیے جانے کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف سے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ معاملے کی تفتیش کروائیں۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بچوں کو اغوا کرنے کے معاملے پر وینا ملک کو قانونی نوٹس بھی بھجوا رکھا ہے اور وہ پاکستان محض اپنے بچوں کی خاطر ہی آئے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…