جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مفتی کفایت اللہ کا سراغ مل گیا

datetime 4  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ +این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ خیبرپختونخوا سے فرار ہو کر لاڑکانہ چلے گئے ہیں، ایک نجی ٹی چینل نے انکشاف کیا ہے کہ مفتی کفایت اللہ نے سندھ میں لاڑکانہ کے ایک مدرسے اشاعت القرآن میں پناہ لی ہوئی ہے، یہ مدرسہ جے یو آئی کے رہنما راشد سومرو کے ماتحت چل رہا ہے، دوسری جانب وزیر قانون کے پی کے شوکت یوسفزئی کا

کہناہے کہ مفتی کفایت اللہ کی حوالگی کے لئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا۔دوسری جانب مولانا نورالحق کا کہناہے کہ اسرائیل نامنظورمارچ میں ضلع جنوبی کے کارکن بنیادی کرداراداکریں گے، کارکن بھرپور تیاریاں کریں، مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کیلئے اوچھے ہتھکنڈے فسطائیت کی بدترین مثال ہے، ان خیالات کا اظہارجمعیت علمااسلام ضلع جنوبی کراچی کے امیرشیخ الحدیث مولانانورالحق نے جامعہ محمودیہ لیاری میں ضلعی مجلس عاملہ اور تمام پی ایس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں 21 جنوری کو اسرائیل مردہ باد مارچ کیلئے کراچی جنوبی کی حکمت عملی تیار کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کے تابندہ روایات کو زندہ رکھتے ہوئے جے یو آئی ضلع جنوبی کے بیدار مغزکارکنوں اورباشعور غیرت مند شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت یقینی بنائی جائے گی،اجلاس میں 14 جنوری کو صوبائی قائدین کے ضلعی دورے کیلئے بھی تیاریوں کی حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پرضلعی جنرل سیکرٹری قاری نورالامین،مولانا سید حسین احمد، مولاناعبداللہ بلوچ، قاری محمد شعیب، مولانا نصیراللہ، مفتی محمد داود، عبدالوحیدسولنگی، مفتی اقبال بلوچ، عبدالقیوم، مولانانسیم حجازی، عبدالحق مخلص،حافظ عبدالمالک بلوچ،ڈاکٹرمذمبرخان،حاجی یوسف خان،قاری ولی اللہ سمیت سینئرارکان شریک ہوئے، مولانانورالحق نے اجلاس سے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان میں اسرائیلی یہودی

ایجنٹوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، اسرائیل دنیا کا بدترین دہشتگرد ہے،نہتے فلسطینی مسلمان صہیونی بربریت کا طویل عرصے سے شکار ہیں،ہم قبلہ اول میں فتح و نصرت کے ساتھ نماز ادا کرنے کا عزم رکھنے والے اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کرنے دیں گے،پاکستان اور پاکستانی عوام سے فلسطینیوں کا قلبی و ایمانی رشتہ ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت یہودیوں اور قادیانیوں

کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ملک کے آئین اور قانون کو بلڈوز کر رہی ہے لیکن جے یو آئی ملک کے آئین اور قانون کے تحفظ کیلئے میدان میں نکلی ہے،حکومتی چھتری تلے ملک بھر میں قادیانیوں ویہودی ایجنٹوں کے بڑھتے ہوئے اثرونفوذ اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مہم کے سدباب کیلئے 21 جنوری کواہل کراچی اس عزم کااظہار کریں گے کہ کسی

سیلکٹڈایجنٹ نے قادیانی ویہودی لابی کی سپورٹ جاری رکھی تو تواسے تازیانہ عبرت بنادیں گے۔مولانا نورالحق نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف حکومتی افواہ ساز فیکٹریوں کے پروپیگنڈے جلد دم توڑ دیں گے، اگر نیب وکٹھ پتلی حکمران الٹے لٹک بھی جائیں تو وہ ہمارے قائد کے بارے میں کوئی معمولی مالی بے ضابطگی ثابت نہیں کرسکتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…