جمعہ‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2026 

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے حکومت کی مدت سے متعلق پہلی بار بڑادعویٰ کر دیا

datetime 4  جنوری‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی گور نر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں حکومتی اوراتحادی سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم حکومتی معاملات میں اتحادیوں کے تعاون پر ان کے مشکور ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی

قیادت میں حکومت اتحادیوں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے اورہم سب ملکر پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنائیں گے۔اُنہوںنے کہا کہ کوئی دمادم مست قلندر نہیں بلکہ جلسے جلوس جمہوریت کا حسن ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن جلسے نہیں کرے گی تو زندہ کیسے رہے گی ؟۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو آج اندورنی اور بیرونی سمیت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ان حالات میں پاکستان اپوزیشن کی انتشار اور فساد کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو عوامی ریلیف پر فوکس کرناہوگا،اپوزیشن جان لے کہ انکے جلسوں سے صرف کورونا پھیل رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن غیر جمہوری اور غیر آئینی راستہ اختیار کر نے سے باز رہے۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان تحر یک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور اپنی اتحادی جماعتوں کی بھر پور حمایت اور طاقت سے اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی اور آئندہ انتخابات میں بھی کر پشن مافیہ کو شکست دیں گے۔سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل اور باہمی رابطے اور ملاقاتیں سیاسی استحکام کا ضامن ہوتے ہیں ،عوامی ریلیف کے لیے سیاسی قوتوں کا باہمی تعاون اور اتفاق رائے ضروری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ملکی حالات بھی اتفاق رائے سے عوامی مسائل کے حل کیلئے کوششوں کا تقاضہ کر تا ہے۔ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ حکومت اوراپوزیشن دونوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملکی اور عوامی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے کہا کہ

وجودہ حکومت اپنی پانچ سال کی آئینی مدت پوری کرے گی۔چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات اصل میں حکومت کا معاملہ ہے اور یہ سب کچھ وفاق کی سطح پر ہی ہونا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بات چیت کے معاملات پرتحریک انصاف دیکھے گی کہ اس بارجو کچھ بھی ہو گا وفاقی سطح پر ہی ہو گا۔ اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ کوئی گلہ شکوہ نہیںکیونکہ وزیر اعظم عمران خان خود ہمارے گھر آئے تھے اس لئے تمام شکوے شکایات ختم ہو چکی ہیں۔

قبل ازیں، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ایم پی اے سردار مہندر پال سنگھ اور ایم پی اے عابد راجہ نے بھی ملاقات کی جن سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عمرا ن خان بطور وزیر اعظم اور حکومت دونوں اپنی آئینی مدت پوری کر یں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 31جنوری سے پہلے استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی بعد میں استعفیٰ دیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ الیکشن 2023میں ہی ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…