جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

لاہورسیالکوٹ موٹروے کیس، ابھی تک چالان ہی مکمل نہ ہو سکا ، عدالت میں حیران کن انکشاف

datetime 4  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )لاہور سیالکوٹ موٹرو ے کیس میں گرفتار ملزمان عابد علی ملہی اور شفقت علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع ۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس میں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 جنوری تک توسیع کردی ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹروے خاتون آبرو ریزی کیس میں گرفتار

ملزم عابد علی ملہی اور شفقت علی کو جوڈیشل ریمانڈ کے ختم ہونے پر پیش کیا گیا ۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل کی جانب سے مقدمہ چالان تاحال مکمل نہ ہو سکا جس پر عدالت سے درخواست کی گئی کہ ملزمان کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے استدعا کو منظور کرتے ہوئےلاہو ر سیالکوٹ موٹروے کیس میں گرفتار دونوں ملزموں عابد علی ملہی اور شفقت علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18جنوری تک توسیع کر دی ۔ قبل ازیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس کے ملزمان عابد ملہی اور شفقت کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید دس روز کی توسیع کردی۔انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت میںتفتیشی افسر ذوالفقار چیمہ نے ملزمان کے مزید چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ چالان داخل کرنے تک مزید جوڈیشل ریمانڈ درکار ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر چالان سے متعلق مکمل رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…