جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بلوچستان لہو لہان، سازشیں عروج پر ہیں ،ملک دشمن عناصر پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں اور وزراء بیان بازی میں مصروف ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 4  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکمران عوام پر رحم کریں اور ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں ، نئے سال کے آغاز پر دو اندوہناک حادثات نے قوم کوہلا کر رکھ دیاہے لیکن حکمران ہیں کہ سنجیدہ ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے،ملک دشمن عناصر پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں اور وزراء بیان بازی میں مصروف ہیں، بلوچستان لہو لہان،

سازشیں عروج پر ہیں ، عوام کے دل و دماغ حکمران اشرافیہ کیخلاف نفرت سے بھرے پڑے ہیں ، مچھ میں گیارہ کان کنوں کی شہادت کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ، حکومت غریب شہدا کے اہل خانہ کی ہر ممکن مالی مدد کرے اور سازش کو بے نقا ب کرے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے منصورہ میں جاری مجلس شوریٰ کے ا جلاس کے دوسرے روز اراکین سے خطاب اور ملاقات کے لیے آنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر سراج الحق نے مچھ میں گیارہ غریب کان کنوں کی شہادت پر نہایت دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اندوہناک واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے واقعہ کے پیچھے سازش کو بے نقاب کرنے اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ کی بھر پور مالی امداد کا بھی حکومت سے مطالبہ کیا ۔ انہوں کہاکہ اسلام آباد میں نوجوان کی شہادت کے خون کے دھبے ابھی سڑک پر موجود تھے کہ بلوچستان میں حادثہ ہوگیا۔ انہوں نے حکمرانوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سنجیدہ رویہ اختیار کریں، اپوزیشن کو دبانے کی بجائے امن و امان کی طرف توجہ دیں۔ امن و امان کا قیام حکومت کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ معاشی بدحالی کے شکنجہ میں جکڑے عوام کے دلو دماغ حکمرانوں کے خلاف نفرت اور غصہ سے بھرے پڑے ہیں ۔ پسماندہ علاقوں کی بہتری کی جانب فی الفور توجہ نہ دی گئی تو حالات اور خراب ہوسکتے ہیں اور ملک دشمن عناصر

اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بلو چ عوام اور دیگر محروم طبقات کے مسائل کو حل کیا جائے ۔ انہوں نے اس امر پرنہایت دکھ کا اظہار کیاکہ ڈھائی سال گزرنے کے باوجود حکومت تاحال عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی اچھا منصوبہ متعارف نہ کرواسکی ۔ بھوک، افلاس اور بے روزگاری کے مسائل نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔

پولیس لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے انہیں دہشت زدہ کر رہی ہے جبکہ دشمن عناصر سازشوں میں مصروف عمل ہیں ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ الیکشن ریفارمز لائی جائیں اور کشمیر کی آزادی کے لیے مشترکہ پالیسی تشکیل دی جائے ۔ اگر حکمرانوں نے اب بھی اپنا طرز عمل نہ بدلا تو عوام ان کو گریبانوں سے پکڑنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…