ہفتہ‬‮ ، 06 دسمبر‬‮ 2025 

مفتی منیب الرحمان کو ہٹانے کیلئے لابنگ ہوئی ، 2 وزراء شامل

datetime 3  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ 2وزراء نہیں چاہتے تھے کہ مفتی منیب الرحمان رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین ہوں ، ان کیخلاف لابنگ کی گئی ، چاند کا کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ بنایا جاتا ہے ، پوپلزئی کو تو اللہ نے پیدا ہی اس لیے کیا ہے کہ 2 عیدیں ہوں ، مفتی منیب کے دامن پر کوئی داغ نہیں ، حکومت کو چاہیےتھا کہ انہیں

باوقار طریقے سے رخصت کرتے ۔ سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نجی ٹی وی پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف اصرار کر تے رہے کہ تحریک عدم اعتماد لائی جائے ، نواز شریف نے کہا کہ سینٹ کے چیئرمین کیخلاف تحریک عدم پیش کی تھی اس کا کیا نتیجہ نکلا ۔ نوا زشریف نے استعفوں کی بات کی پھر اس میں زرداری نے دخل یتے ہوئے کہا کہ صورتحال یہ ہے کہ جلسے کامیاب نہیں ہوئے ، لوگ باہر نکلنے کیلئے تیار نہیں ، موسم بھی سازگار نہیں تو نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ بات ٹھیک مگر موبلائزیشن ہونی چاہیے ، اگر ہم لوگ مستعفی ہو جاتے ہیں اور وہ ضمنی انتخابات کرادیتے ہیں تو پھر کیا کرینگے اب وہ استعفے بھی نہیں دے رہے اور ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہیں ۔ سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مسئلہ اپوزیشن کو ذلیل و خوار کرنا ہے ، اپوزیشن کا مسئلہ عمران خان کو حکومت سے چلتا کرنا ہے ۔ جو لوگوں پر بیت رہی ہے اور جو لوگوں کے مسائل ہیں جن میں بھوک ، بیروزگاری ، بدامنی ہے اس کی انہیں کوئی فکر نہیں ،تعلیم کا حال ، ہسپتالوں کاکی حالت خراب ہے ، دو کروڑ بچے سکولوں میں نہیں جارہے ،جرم بڑھتا جارہا ہے ۔ اس کی سیاسی جماعتوں ، حکومت کو کوئی پروا نہیں ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…