جمعرات‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2025 

ایک بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 33ہزار امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ، صوبائی حکومت کابٹ کوائن مائننگ پلانٹ لگانےکافیصلہ

datetime 3  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل کریپٹو کرنسی بٹ کوائن کی مائننگ کیلئے پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیرآئی ٹی ضیا اللہ بنگش نے کہا کہ محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا نے ریسرچ اسٹڈی مکمل کرلی ہے۔سوات اور شانگلہ میں کریپٹو مائننگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ

ڈیجیٹل کرنسی کے لئے بٹ کوائن خود بنائیں گے اور اس کیلئے ریسرچ فنڈ مختص کردیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی پہلے ہی کریپٹو کرنسی بنانے کے حوالے سے قرارداد پاس کرچکی ہے۔ضیا اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ ضرورت محسوس کی کہ پاکستان کو ڈیجیٹل میدان میں پیچھا نہیں رہنا چاہیے۔ آغازخیبر پختونخوا سے ہوا ہے دیگر صوبے بھی تقلید کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا نجی ادارے بھی ڈیجیٹل کرنسی بنا سکتے ہیں۔ حکومت نجی اداروں کو این او سی دے گی۔خیال رہے کہ استعمال میں اضافے کے باعث ورچؤل کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایک بٹ کوئی کی قیمت پہلی بار33 ہزارڈالر سے بڑھ گئی ہے۔ایک بٹ کوائن کی قیمت پاکستانی روپے میں54 لاکھ روپے سے زائد ہوگئی ہے۔ اس کی قیمت میں16 دسمبر2020 کے بعد13ہزار سے زائد ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔دیگر کرنسیوں کی طرح اس کی قدر کا تعین بھی اسی طریقے سے ہوتا ہے کہ لوگ اسے کتنا استعمال کرتے ہیں۔اس وقت دنیا میں کم سے کم 1 کروڑ18 لاکھ سے زائد بٹ کوائن موجود ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کم سے کم90 بٹ کوائن بن رہےہیں۔ بٹ کوائن کی تعداد ہر دس منٹ بعد تبدیل ہوتی ہے۔دنیا میں بٹ کوائن کے حوالے سے امریکہ پہلے، نائیجیریا دوسرے، چین تیسرے، کینیڈا چوتھے، برطانیہ پانچویں اور بھارت چھٹی بڑی مارکیٹ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…