مریدکے(آن لائن)منوں آباد گیس سلنڈر دھماکہ میں جاںبحق ہونے والوںکی تعداد10تک پہنچ گئی ۔ متاثرہ خاندان کی نعشیںدفناکر ہی نڈھال ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل منوں آبادکی نواحی آبادی کوٹ ماہی میں گیس سلنڈر دھماکہ کے دوران جھلسنے والے25زخمیوں میں
سے حسنین، اس کابھائی ثقلین،اختر عرف محمود اور اس کا بیٹا مدثر، ثاقب اور اس کا بھائی علی شیر، 6بیٹیوںکے والدین عبد الستار اور اس کی بیوی کشور بی بی کے بعد گھرکے سربراہ نثار کی بیٹی آمنہ نثار بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے میو ہسپتال میں دم توڑگئی۔ قبل ازیں اس خاندان کے 9افراد دم توڑ چکے ہیں۔ ہسپتال میں داخل مزید مریضوںکی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ زخمیوں کے لواحقین کے مطابق ہسپتال انتظامیہ زخمیوںکو علاج کی بہتر سہولیات نہ ملنے کے باعث وہ اپنے پیاروں کو اپنی آنکھوں کے سامنے موت کے منہ میںجاتے دیکھ رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ایک پیارے کوقبر میں اتار کرنڈھال ہوچکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے زخمیوں کے علاج کے لیے کوئی خصوصی ہدایات جاری نہیںکی گئیں اور متاثرہ خاندان اپنی جیب سے اخراجات برداشت کرنے پر مجبور ہے جبکہ دوسری طرف میو ہسپتال انتظامیہ بھی اپنے اخراجات بڑھنے کے طعنے دے رہی ہے۔ متاثرین نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ وہ خصوصی احکامات کے ذریعے ان کے پیاروں کو موت کے منہ میں جانے سے بچائیں۔