کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی بار کے جنرل سیکرٹری جج سے ملنے کے لئے گئے تو انتہائی بے ہودہ زبان استعمال کی،بلاوجہ ڈرامہ ہو جائے گا، سیدھی سیدھی بات سمجھا دے، انہوں نے پہلے پولیس کو گالی دی اور کہا کہ اندر جا کر جج کو بتاؤ کہ تیرا باپ ملنے آیا ہے، جاؤ جا کر کہو کے بار کا
سیکرٹری جنرل آیا ہے ملنے، بات کرنے میں کیا ایشو ہے۔ ہم بات کرنے کے لئے آئے ہیں بات کرنے میں کوئی مذائقہ تو نہیں ہے، اس موقع پر کراچی بار کے سیکرٹری جنرل نے انتہائی متکبرانہ لہجہ اور بے ہودہ زبان کا استعمال کیا، اس لگتا تھا کہ یہ پڑھے لکھے لوگ نہیں بلکہ گلی کے غنڈے ہیں۔