حافظ آباد (این این آئی)ضلع حافظ آباد میں کبوتر بازی سے روکنے پر بھائی نے بھائی کی جان لے لی۔حافظ آباد کی پولیس کے مطابق حافظ آباد کے علاقے ڈاھرانوالی میں کبوتر اڑانے سے منع کرنے پر جھگڑا ہوا جو قتل جیسے جرم کا
شاخسانہ بن گیا۔حافظ آباد پولیس کے مطابق کبوتر بازی سے روکنے پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی کوقتل کردیا۔مقتول کی لاش مقامی ہسپتال منتقل کی گئی ہے جہاں اس کا پوسٹ مارٹم ہو گا، پولیس اس ضمن میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔