جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

جے یو آئی(ف)کو شدید دھچکا فضل الرحمن کی بڑی کمزوری مولاناشیرانی کے ہاتھ لگ گئی

datetime 2  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن ائن)جمعیت علمائے اسلام سے نکالے جانے والے پارٹی رکن مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ علما کی رکنیت کی رجسٹریشن جمعیت علمائے پاکستان کے نام پر ہوئی ہے لیکن پارٹی کے لیٹر ہیڈ پر مولانا فضل الرحمان کا نام چل رہا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا محمد شیرانی نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھی نے جمعیت کے نام پر ابہام کو جنم دیا، ہماری جماعت کی

رجسٹریشن کسی اور نام سے ہوئی جبکہ پارٹی انتخابات کسی اور نام پر لڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑنا اب کی بات نہیں بعد کی بات ہے لیکن الیکشن کمیشن دستور میں جماعت کا نام دیکھ کر معاملے کا نوٹس لے۔ علما کی رکنیت کی رجسٹریشن جمعیت علمائے پاکستان کے نام پر ہوئی ہے جبکہ انتخابات جمعیت علمائے اسلام کے نام پر لڑے جاتے ہیں۔الیکشن کمیشن کو جمعیت کا پیڈ نظر نہیں آتا،آنکھیں کیوں بند رکھی گئی ہیں۔ اپنے اوپر لگے الزامات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے کسی بات کی صفائی خود پیش نہ کرو۔ہم الیکشن کمیشن سے جماعت کے معاملے پر رجوع نہیں کریں گے۔ جب الیکشن ہوگا تو دیکھ لیں گے۔ پی ڈی ایم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی مرضی سے پارٹی کو چلا رہے ہیں، جب پی ڈی ایم بنی تو کراچی میں تھا، کسی نے مشورہ نہیں لیا۔ یہ ایک ناکام اتحاد ہے۔ پی ڈی ایم کی 11جماعتوں ایک پیج پر نہیں،ہر کسی کا اپنا مفاد ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…