منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

تعلیمی اداروں کو تین مراحل میں کھولنے کی تجویز سکولوں اور بورڈزکے امتحانات کب ہونگے؟ بڑے فیصلوں کی گھڑی آگئی

datetime 2  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کوروناوائرس کے باعث ملک بھر کے بند تعلیمی اداروں کو تین مراحل میں کھولنے کی تجویز کو بین الصوبائی وزراء تعلیم کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے جو چار جنوری کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہوگا۔

روزنامہ جنگ میں سید محمد عسکری کی شائع خبر کے مطابق اجلاس میں تجویز دی گئی ہے کہ پہلے مرحلے میں 25 جنوری سے پرائمری اسکول کھول دیئے جائیں، دوسرے مرحلے میں 4 فروری سے مڈل یا مساوی ادارے کھولے جائیں اور 15فروری سے اعلی تعلیم کے ادارے کھول دیئے جائیں جبکہ اسکولوں اور بورڈز کے امتحانات مئی کے آخری ہفتے اور جون کے ابتداء میں لینے کی تجویز دی گئی ہے۔موسم گرما کی تعطیلات مختصر کردی جائیں گی۔ نیا تعلیمی سال اگست سے شروع کیا جائے گا۔اجلاس میں قومی تعلیمی پالیسی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں ملک اور صوبوں میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جس کی روشنی میں تین مراحل میں تعلیمی ادارے کھولنے کی منظوری دی جائے گی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…