جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا تبادلہ نئے سی سی پی او لاہور کا نوٹیفکیشن جاری

datetime 1  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) نئے سال کے پہلے ہی دن ہی پنجاب میں اہم تبادلہ کر دیاگیا، عمر شیخ کو تبدیل غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہور تعینات کردیاگیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق عمرشیخ کوتبدیل کر کے ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔بتایاگیا ہے کہ غلام محمود ڈوگر کا تعیناتی سے قبل ایوان وزیراعلیٰ میں انٹر یو بھی لیا گیا ۔سی سی پی او لاہور اپنی تعیناتی کے

تعیناتی کے بعد لاہور سیالکوٹ موٹر وے سانحہ پر متنازعہ بیان دینے پر شدید تنقید کی زد میں رہے اور اس پر انہوں نے معافی بھی مانگی ۔ ایک اجلاس میں آئی جی پنجاب کے حوالے سے بھی بیان دیا تھا جس کے بعد پولیس افسران نے ان کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ عمر شیخ اپنے ماتحت پولیس افسران سے ناروا سلوک کی وجہ سے بھی تنازعات کا شکار تھے اور اہلکاروں نے ان کے خلاف مقدمات کے اندرجا کی درخواستیں بھی دیں۔ جرائم کی شرح بڑھنے پر گزشتہ دنوں انہیں وزیر اعلیٰ ہائوس طلب کر کے وارننگ دی گئی تھی جبکہ ہائیکورٹ نے بھی ان کی کارکردگی کے حوالے سے عدم اطمینان ظاہرکیا تھا۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بھی عمر شیخ کی بطور سی سی پی او تعیناتی پر شدید اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔ نئے تعینات ہونے والے غلام محمود ڈوگر پہلے بھی لاہور شہر میں بطور ڈی آئی جی آپریشنز ،ایس پی ایڈمن اور چیف ٹریفک آفیسر کے فرائض بھی سر انجام دے چکے ہیں ۔غلام محمود ڈوگر سی پی او گوجرانوالہ ،سی پی او ملتان ،ڈی آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ،آر پی آ ساہیوال اور فیصل آباد تعینات رہ چکے ہیں۔ غلام محمود ڈوگر سی سی پی او تعیناتی سے قبل ڈی آئی جی پرکیورمنٹ اینڈ آئی ٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…