لاہور( این این آئی/آئن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کراٹے اور کرکٹ کے بعد موٹر سائیکل چلا کر بھی سب کو حیران کردیا۔لاہور میں ریسکیو اکیڈمی میں پاسنگ آئوٹ تقریب کے دوران فردوس عاشق اعوان نے ریسکیو 1122 کی موٹر سائیکل چلا کراپنی صلاحیتوںسے سب کو حیران کردیا۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان ریسکیو ورکر بن گئیں، موٹرسائیکل چلا کر سب کو حیران کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فروس عاشق اعوان نے ریسکیو ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان جہاں جاتی ہیں اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتی ہیں۔پہلے کراٹوں میں مہارت دکھائی پھر کرکٹ کھیلی اور اب موٹرسائیکل بھی چلا لی۔فردوس عاشق نے آج موٹرسائیکل چلا کر سب کو حیران کر دیا۔انہیں موٹرسائیکل سٹارٹ کرنے میں مشکل ہوئی، ریسکیو رہلاکروں نے سہارا دے کر موٹرسائیکل چلوائی۔اس موقع پر معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مریم نواز زخمی ہیں انہیں ریسکیو کرنے کے لیے تیار ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ موٹرسائیکل چلا کر گھروں میں بیٹھی بچیوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ تربیت حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو فرسٹ ایڈ کی بھی تربیت دینی چاہئیے۔خواتین کسی سے کم نہیں، کوئی بھی کام کر سکتی ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل عاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے نجی تقریب میں مارشل آرٹس کا مظاہرہ کیا تجا۔ فردوس عاشق اعوان نے نجی تقریب میں ایک ہی مکے سے 8 ٹائلیں توڑ دیں۔ فردوس عاشق اعوان کے ایک ہی مکے سے ٹائلز کرچی کرچی ہو گئیں۔اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے ٹائلز کو پی ڈی ایم کا منہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ مکا پی ڈی ایم کے منہ پر مارا ہے۔



















































