یورپی یونین اور چین کے مابین تاریخی سرمایہ کاری معاہدہ طے پا گیا

1  جنوری‬‮  2021

برسلز (این این آئی)یورپی یونین اور چین کے مابین ایک تاریخی اور وسیع تر سرمایہ کاری معاہدہ طے پا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین نے چین کے انسانی حقوق کے متنازعہ ریکارڈ کے باوجود چینی حکومت کے ساتھ اربو ں یورو کی سرمایہ کاری کے ایک تاریخی معاہدے کی منظوری دے دی ۔مغربی دنیا کا الزام ہے کہ چین کا انسانی حقوق کا ریکارڈ بہت خراب ہے لیکن یورپی

یونین کے رہنمائوں نے اس خراب ریکارڈ کے باوجود چینی حکومت کے ساتھ اربوں یورو کی سرمایہ کاری کے ایک وسیع تر معاہدے کی منظوری دے د ی۔ یونین کو امید ہے کہ اس معاہدے سے فریقین کے مابین منفعت بخش کاروبار کے دروازے کھل جائیں گے۔جرمن چانسلر میرکل اور یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین سمیت یورپی یونین کی متعدد اعلی شخصیات اور چینی صدر شی جن پنگ نے ایک مشترکہ ویڈیو کانفرنس میں اس معاہدے کی منظوری کا اعلان کیا۔جرمنی کی سابق وزیر دفاع اور یورپی یونین کے کمیشن کی موجودہ صدر فان ڈئر لاین نے بعد میں اپنی ایک ٹویٹ میں لکھاکہ یورپی یونین دنیا کی سب سے بڑی سنگل مارکیٹ ہے۔ تجارت کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں لیکن ہم باہمی تعاون، یکسا ں مواقع اور اقدار سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ایک تجارتی اصطلاح کے طور پر یکساں مواقع کی ترکیب ان ضابطوں کو بیان کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جو غلط مسابقت کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے ہوتے ہیں۔ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ یورپی یونین اور چین دونوں ہی سرمایہ کاروں کے لیے ایک بڑی مارکیٹ اور بہتر تجارتی ماحول فراہم کرے گی۔صدر شی نے کہا کہ یہ معاہدہ کھلے پن سے متعلق چینی عزم اور اعتماد کو ظاہر کرتا ہے اور اس سے عالمی معیشت

کو کورونا وائرس کی وبا سے ہونے والے نقصانات سے نکالنے میں، اقتصادی عالمگیریت اور آزاد تجارت کو فروغ دینے سمیت کئی حوالوں سے مدد ملے گی۔اس معاہدے تک پہنچنے کے لیے فریقین کو سات برس تک سخت محنت کرنا پڑی۔ برسلز میں یورپی یونین کے عہدیداروں کو خدشہ تھا کہ عنقریب اپنے عہدے سے رخصت ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیجنگ کے حوالے

سے سخت موقف ممکنہ طور پر اس معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہو سکتا تھا۔اس معاہدے کو قانونی شکل دینے کی خاطر یورپی یونین کے لیے آئندہ برس یورپی پارلیمان سے اس کی منظوری لینا لازمی ہو گا۔یورپی یونین کے عہدیدار اس بات پر بھی متفق تھے کہ چین کو اپنے ہاں سرکاری مالی اعانتوں کے بارے میں بھی زیادہ شفافیت کی ضرورت ہے۔ یورپی منڈی میں بہتر رسائی کے

بدلے میں چین اپنے ہاں مختلف شعبوں میں دی جانے والے سرکاری سبسڈی کی فہرست ہر سال شائع کرے گا۔برطانیہ یکم جنوری سے یورپی یونین سے حتمی طور پر الگ ہو رہا ہے۔ اس لیے اسے یورپی یونین کے چین کے ساتھ کیے گئے اس یا کسی بھی دوسرے معاہدے سے اب کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔امریکا میں جو بائیڈن کی قیادت میں آئندہ اقتدار میں آنے والی نئی ملکی انتظامیہ چین

کے ساتھ یورپی یونین کے مذاکرات پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔نو منتخب امریکی صدر ان خبروں کے بعد کہ بعض چینی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی تیاری میں ایغور اقلیتوں سے غلاموں کی طرح کام لے رہی ہیں، یورپی مارکیٹ میں چینی کمپنیو ں کے قدم جمانے کے معاملے

پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔یورپی یونین کے ایک اہلکار نے اپنا شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگر چین اپنے ہاں اس سرمایہ کاری معاہدے کے ضابطوں کو نافذ کرنے میں ناکام رہا، تو جوابا اس کی یورپی منڈئی میں رسائی کم کر دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…