جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان اکیلے رہ گئے، آصف زرداری نے مریم نواز کو بھی منا لیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مریم نواز کو استعفوں کا معاملہ موخر کرنے پر منا لیا ہے، نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری اپنی بات منوانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، اب سینٹ انتخابات کے بعد ہی استعفے دیے جائیں گے، ن لیگ نے فیصلہ کیاہے اگر پیپلزپارٹی سینٹ الیکشن میں حصہ

لے گی تو پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی بھرپور شرکت کرے گی۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) نے اتفاق کیا ہے کہ یکم جنوری کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں بلاول بھٹو زر داری کو سنیں گے جس کے بعد مشترکہ فیصلے کئے جائینگے،بلاول کو سنے بغیر قیاس آرائی کر نا مناسب نہیں،موجودہ جعلی حکومت بطور ایک ہتھیار کے نیب کو استعمال کررہا ہے،گرفتاریوں پر آرام سے نہیں بیٹھیں گے، گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کر ینگے، حکمران ہمارے احتساب کے شکنجے میں آ چکے ہیں، اگر گرفتاری ہو ئی تو دیکھ لینگے۔ بدھ کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز اپنے وفد کے ہمراہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے کئے گئے فیصلوں کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ مجھے پتہ چلا کہ مریم نواز اسلام آباد میں ہیں اس کو موقع غنیمت سمجھ کر دعوت دی، گزشتہ روز میاں نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا اور خواجہ آصف کی گرفتاری پر بات ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زر داری کی اس بات پر خراج تحسین پیش کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپنی تجاویز پی ڈی ایم کے سامنے رکھیں گے،میرے خیال میں مثبت قسم کا رویہ سامنے

آیا ہے، اسی کو آگے لیکر پی ڈی ایم کاسربراہی اجلاس ہوگا اور حتمی فیصلہ ہونگے اور آگے کا مستقبل اس حوالے سے طے کیا جائیگا۔مریم نواز نے کہاکہ میں مولانا فضل الرحمن کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے دعوت،بہت اچھا کھانا کھلایا، مہمان نواز ی بھی کا شکریہ ادا کر تے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف بھی ویڈیو شریک ہوئے،کھانے کے بعد نشست میں بہت

ساری چیزیں ڈسکس ہوئیں،حتمی فیصلہ یکم جنوری کو رائیونڈ میں ہونے اولے سربراہی اجلاس میں کیا جائیگا، تمام چیزیں زیر بحث لائیں گے اور حتمی فیصلہ کئے جائینگے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس میں جو باتیں کہیں وہ اچھی باتیں تھیں اور کہا سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں جو بھی سفارشات آئی ہیں وہ پی ڈی ایم کے سامنے رکھیں گے اور پھر

مشترکہ فیصلہ ہوگا،ہم پیپلزپارٹی کو موقع دینگے کہ یکم جنوری کو پی ڈی ایم کے اجلاس کے اندر سب باتیں رکھیں اور ڈسکس کرینگے اور مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ مفروضات پر کچھ نہیں کہنا چاہتا، ہم بلاول بھٹو زر داری کو خود سننا چاہیں گے؟وہ کیا بات پی ڈی ایم کے سامنے رکھتے ہیں اور پھر اس کے بعد مشاورت ہوگی اور جو فیصلہ ہوگا مشترکہ ہوگا،

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم ان کی بات سنے گی اور سمجھے گی اور آگے لیکر چلے گی، پہلے سے قیاس آرائی کر نا مناسب نہیں ہے۔خواجہ آصف کی گرفتاری انتقامی سیاست کا تسلسل ہے ہماری موجودہ جعلی حکومت بطور ایک ہتھیار کے نیب کو استعمال کررہا ہے ماضی بھی گرفتاریاں کی ہیں چھاپے مارے ہیں،سیاستدانوں کی توہین اور تذلیل کی ہے اور پھر میڈیا کے ذریعے ٹرائل ہوتا ہے

اور جب تک سب جھوٹ کا پتہ چلتا ہے تب تک اس بیچارے کے سیاسی کیریئر کو میڈیا کے ذریعے تباہ کر دیا جاتا ہے اس سازش کی ہم مذمت بھی کرینگے اور عملی طورپر رد عمل کیلئے بھی مشاورت کرینگے، ایسا نہیں ہے کہ آرام سے لوگوں کو پکڑتے چلے جائیں گے اور ہم خاموش رہیں گے، ہم اس وقت باقاعدہ مظاہرہ کر نے، احتجاجی کر نے اور عملی شکل دینے کیلئے تجویز پر

مشاورت کرینگے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات اور سینٹ الیکشن کے حوالے سے ابھی تک (ن)لیگ نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا،ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ بھی پی ڈی ایم کے پلیٹ فار م سے ہوگا۔ ایک سوال پر مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہم سب اکٹھے ہیں، تضاد کی بات نہ کی جائے، میں کچھ مصروفیت کے باعث گڑھی خدا بخش نہیں جا سکا،

ہمارا وفد گیا تھا حالانکہ میں نے کار ساز اور ملتان کے جلسے میں شرکت کی ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ مولانا شیرانی نے نئی جماعت بنالی ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ مجھے نہیں پتہ کون سی جماعت بنی ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کا احتسا ب غیر موثر ہو چکا ہے اب وہ

ہمارے احتساب کے شکنجے میں ہیں۔ مریم نواز نے کہاکہ میاں نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ ہوگا تو ساری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔صحافی نے مولانا فضل الرحمن سے سوال کیاکہ اگر آپ کی گرفتاری ہوئی تو؟ جس پر مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اگر ہوئی تو دیکھ لیں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…