اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سکولز کھولنے کے بارے میں بڑے فیصلے وزارت تعلیم نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے سفارشات تیار کر لیں

datetime 31  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے 11 جنوری سے سکولز کھولنے کی حمایت کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے 11 جنوری سے سکولوں کو کھولنے کی حمایت کر دی۔اس سلسلے میں صوبائی وزارت تعلیم نے اپنی سفارشات بھی مرتب کر لیں۔

وزیرتعلیم نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ 4 جنوری کو ہونے والی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ان سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے ملک میں سکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی اداروں کی بند ش پر اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بطور وفاقی وزیر تعلیم میں چاہتا ہوں تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں۔ جونہی کورونا کے حوالے سے صحت کی صورتحال بہتر ہوگی بچوں کے لئے تعلیمی اداروں کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔ٹویٹر پر جاری پیغام میں شفقت محمود کا کہنا ہے کہ مجھے بچوں کے تعلیمی نقصان پر بہت دکھ ہے، کورونا کے باعث سب سے زیادہ تعلیمی نقصان پرائمری سکول کے بچوں کا ہوا ہے۔ شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کی صورتحال بہترہونے پر بچوں کو ترجیح دی جائے گی اور انھیں تعلیمی اداروں میں بلوا لیا جائے گا

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…