پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

ٹریفک پولیس کا سال نو کے موقع پر عوام کے لیے کسی بھی روڈ کو بند نہ کرنے کا فیصلہ

datetime 30  دسمبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)کراچی ٹریفک پولیس نے سال نو کے موقع پر عوام کے لیے کسی بھی روڈ کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹریفک پلان جاری کردیاہے ۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مورخہ 31 دسمبر 2020-اور یکم جنوری  2021-کی درمیانی شب عوام نئے سال کی آمدپر مختلف تفریحی مقامات جیسے کلفٹن، باغ ابن قاسم ، سی ویو کا رخ کریں گے اس سلسلے میں

عوام کیلئے کسی بھی روڈ کو بند نہیں کیا جائے گا۔صرف میکڈونلڈ سے جانب ولیج ہوٹل تک ٹریفک ون وے چلے گی۔ شہری ٹریفک قوانین کے مطابق ان مقامات کا رخ کریں۔ ون وے، تیز رفتاری،ٹریفک لین کی خلاف ورزی  ہر گز نہ کریں۔ تما م ہیو ی ٹریفک مثلاـ واٹر ٹینکر، ڈمپر،  ٹرالر، ٹرک وغیرہ کو شام 0600بجے سے ٹریفک نارمل ہوپنے تک شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سی ویو روڈ، مین شارع فیصل ،عبداللہ ہارون روڈ،ڈاکٹر ضیاالدین احمد روڈ، مائی کولاچی روڈ،کورنگی روڈ،ایم ٹی خان روڈ پر پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی ۔ترجمان کے مطابق بغیر ہیلمٹ،  ٹوٹے ہوئے سائلنسر  یا  بغیر سائلنسریا درج بالا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں  اور موٹر سائیکل چلانے والوں اورغفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی  اور  قانونی کاروائی کے لئے  انہیں مقامی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لئے ٹریفک قوانین کے مطابق گاڑی چلائیں۔ مزید براں ٹریفک سے متعلق کسی بھی قسم کی مدد کے لئے ٹریفک پولیس  ہیلپ لائن نمبر 1915 پر رابط کریں ۔جہاں ہمارے نمائندے ہمہ وقت آپ کی خدمت و رہنمائی کے لئے موجود ہیں اسکے علاوہ ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ نمبر0305-9266907 ،سندھ پولیس ریڈیو چینل FM-88.6 ٹیون کریں، اور فیس بک پیج www.facebook.com/karachitrafficpolice  سے ٹریفک سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…