پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مولانا محمد خان شیرانی کا جے یو آئی پاکستان کو مولانا فضل الرحمن گروپ سے الگ کر نے کااعلان

datetime 29  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ناراض رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے جے یو آئی پاکستان کو مولانا فضل الرحمن گروپ سے الگ کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم جے یو آئی (ف)گروپ کا حصہ نہیں رہے ، ہم ہمیشہ جمعیت علمائے اسلام کے دستور کے مطابق رکن رہے اور رہیں گے، مولانا قمر الدین نے پارٹی کیلئے قلم کا نشان لینے کی درخواست بھی

الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہے ،ساتھیوں سے پارٹی میں دعوت کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا ،کسی ساتھی کو کسی بھی کام پر مجبور نہیں کیا جائیگا ،ہمارے بارے جو کچھ بھی کہا جائے گا ہم جواب نہیں دیں گے،ان کو تنہا کرنا ہماری پالیسی ہوگی، فضل الرحمن گروپ ہمیں کسی پروگرام میں دعوت دے گا تو ضرور شریک ہونگے ، ہم بھی اپنے پروگراموں میں دعوت دینگے ، منفی رویہ اختیار نہیں کرینگے ۔میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم نے تمام معاملات ساتھیوں کے سامنے رکھے ہیں،اجلا س میں 2002کے بعد سے لیکر 2018تک مختلف نوٹیفیکیشن کا جائزہ لیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ اب کوئی شک نہیں رہا کہ جے یو آئی (ف )کا گروپ بن چکا ہے ،اب ہمارے ساتھی جے یو آئی (ف )گروپ کا حصہ نہیں رہے،مولانا قمر الدین نے پارٹی کیلئے قلم کا نشان لینے کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرایا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری آئندہ پالیسی کے تین پہلو ہوں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے کیا کرنا ہے؟رکنیت سازی کیسے کرنی ہے ؟سات بنیادی اصولوں پر چلیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ کوئی بھی ساتھی قرآن و سنت کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گی۔انہوںنے کہاکہ دعوت کا سلسلہ ساتھیوں سے جاری رکھا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ کسی ساتھی کو کسی بھی کام پر مجبور نہیں کیا جائے گا،ہر ساتھی کو ترغیب کا راستہ اختیار کرنے کا کہا جائے گا،ہر ساتھی اپنے علم کے مطابق چلے گا۔

انہوںنے کہاکہ ہم تمام ساتھیوں کو ترغیب دلائیں گے جماعت کے اداروں سے رابطہ نہ توڑیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے بارے جو کچھ بھی کہا جائے گا ہم جواب نہیں دیں گے،ان کو تنہا کرنا ہماری پالیسی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ سچ بولنا ہماری پالیسی ہوگی،آپس میں ہر صورت کارکنان رابطہ رکھیں گے انہوں نے کہاکہ اگر فضل الرحمن گروپ ہمیں دعوت دے گا تو ہم ضرور شریک ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ

ہم اس شرط پر شریک ہوں گے کہ اس پروگرام کے نظم کے لوگ یقین دلائیں گے کہ کوئی روکے گا نہیں ،جب روکا جائے گا یا ہمارے کارکنان شریک ہوں گے تو نعرے لگیں گے ،ہم اپنے پروگراموں میں انہیں بلائیں گے،ہم اپنے پروگرام میں منفی رویہ اختیار نہیں کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ انتشار کو وحدت میں بدلا جاسکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی عمومی جے یو آئی پاکستان اور جے یو آئی ف کے

نوٹیفکیشن منسوخ کرے،دونوں نوٹیفکیشن اگر منسوخ ہوں تو پھر ان کو صوبوں کو دیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا دستور سکھر میں تقوی کی بنیاد والا بحال کیا جائے،وہ دستور بحال اور باقی ترامیم ختم کردی جائیں۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی عمومی قرارداد پاس کرے کہ صوبائی تنظیموں کو اختیارات واپس کرے۔ مرکزی مجلس عمومی اور چاروں صوبائی عمومی کے اجلاس ایک نکتہ پر بلائے جائیں کہ

رکنیت سازی درست تھی یا غلط۔مولانا محمد خان شیرانی نے کہاکہ میں نے اسٹیبلشمنٹ یا حکومت کو خوش نہیں کیا، دیانت سے کام لیا ہے، پاکستان میں مولوی فتوے کیلئے کرایہ پر ملتا ہے، میڈیا پراپیگنڈا کیلئے کرایہ پر کامْ کرتا ہے۔مولانا محمد خان شیرانی نے کہاکہ میں خود ملک بھر کے دورے کرکے رکنیت سازی کروں گا۔ انہوںنے کہاکہ مفتی محمود کے بعد جن ساتھیوں نے کردار ادا کیا ان میں

صرف میں زندہ ہوں،اکیلا میں ہوں جو جے یو آئی پاکستان میں ہوں۔ انہوںنے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے نام سے ہم رکنیت کریں گے،الیکشن کمیشن کو ازخود نوٹس لینا چاہئے کہ رکنیت ایک نام سے کی جائے اور تنظیم کا نام دوسرا ہو۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں 1994میں عرب و عجم کے علما کے خلاف رائے رکھتا تھا ،میں کشمیر کے جہاد کو فساد کہتا تھا،میں افغان جہاد کو نہیں مانتا تھا،میں فرقہ وارانہ تنظیموں کوکرائے کے قاتل کہتا تھا،میں نے ایم ایم اے کو ملا ملٹری الائنس کہا ہے ،میں آزادی مارچ پر کہا تھا جیسے گئے ہیں ویسے واپس آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…