بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان ، ترکی اور ایران ریلوے کے بعد پاکستان ، افغانستان ، تاجکستان ، ازبکستان ریلوے کا بڑا پلان

datetime 29  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے افغانستان تاجکستان اور ازبکستان ٹرانسپورٹ معاہدے میں شامل ہونے کا بڑا فیصلہ کرلیا ،معاہدے سے چاروں مسلم ہمسایہ ممالک کے درمیان ٹرانزٹ تجارت کو بڑھایا جائیگا۔

وزیراعظم عمران خان ازبکستان کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کریں گے ،کارگو ٹرین سروس معاہدہ کی تقریب وزیر اعظم ہاوس میں ہوگی، ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم تقریب میں شرکت کیلئے منگل کو پاکستان پہنچیں گے ،وزیر ریلوے وزیراعظم کو کارگو ٹرین کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے ، کارگو ٹرین کی مزار شریف ، کابل بذریعہ پشاور ٹریک کی لمبائی 573کلو میٹرہوگی ،منصوبے سے پاکستان ، افغانستان اور ازبکستان ریل کے ذریعے آپس میں منسلک ہوجائیں گے ،عالمی بینک سے منصوبہ کیلئے 4.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ طور پر چاروں ممالک درخواست دیں گے،جوائنٹ اپیل لیٹر وزیر اعظم پاکستان کی منظوری سے ورلڈ بینک کے صدر کو بھیجا جائیگا،تینوں ممالک کے سربراہان نے کارگو ٹرین منصوبے کی پہلے سے منظوری دے چکے ہیں ،کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں کو ازبکستان اور تاجکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے استعمال میں لائیں گے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان زیر غور نئے ٹرانزٹ ٹریڈ معائدے کو وسط ایشیائی ریاستوں تک پھیلا دیا جائیگا ۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…