جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

آزاد فلسطینی ریاست میں جاکر بہت جلد نفل ادا کریں گے، حافظ طاہر اشرفی کا اہم اعلان

datetime 27  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد ( آ ن لائن )معاون خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ماضی میں ایک لابی اسرائیل کوتسلیم کرنے کیلئے وفود بھیجتی رہی، آج وہی لابی پاکستان اوراداروں پرحملہ آورہورہی ہے، ایک جماعت کی لیڈر نے ٹویٹر پر ویڈیو ڈالی جب سمجھ آئی تو ڈیلیٹ کردی ، یہ جمہوریت کی بات کرتے ہیں مگرکسی جماعت کا رویہ جمہوری

نہیں ، آپ ووٹ لیں تو حلال اور عمران خان لیں تو حرام؟۔ سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصو صی نے کہا کہ مولانا خان محمد شیرانی نے کیا ایک دن میں اپنا نظریہ بدلا ہے؟ اس سے واضح ہوگیا ہے کہ پی ڈی ایم کے دینی یا سیاسی معاملات نہیں ہیں ، اسرائیل کے معاملے پر انتشار پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے ، حالاں کہ موجودہ دور میں مدارس اور مساجد کی خدمت ہوئی 10سال میں نہیں ہوئی ، لیکن چیزیں آج حد سے آگے گزر رہی ہیں اور آج یک لابی پاکستان اور اداروں پر حملہ آور ہو رہی ہے جب کہ ماضی میں ایک لابی اسرائیل کوتسلیم کرنے کیلئے وفودبھیجتی رہی۔معاون خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست میں جاکر بہت جلد نفل ادا کریں گے، آزاد فلسطین ریاست کی بات کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں ، فلسطینی بھائیوں کو بھی کشمیریوں کی طرح مظلوم سمجھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینی سفیراور فلسطینی صدر کے پاکستانی مئوقف کو سراہنے پر مشکور ہیں۔ حکومت پاکستان اور پاکستان کی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں، فلسطینی بھائیوں کو بھی کشمیریوں بھائیوں کی طرح مظلوم سمجھتے ہیں۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ بہت جلد ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم ہوگی اور ہم وہاں جا کر نفل ادا کریں گے ، ہم اس بات کو اپنا فرض سمجھتے ہیں کہ آزاد فلسطین کی بات کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…