بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

ہماری تنخواہ 2لاکھ روپے ہے مگر گیس اور بجلی کا بل 50ہزار آجاتا ہے،نواز شریف اور زرداری کی حقیقت بیان کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنا دکھڑا بھی سنا دیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2020 |

جیکب آ باد(این این آئی)وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پندرہ سال سے اقتدار میں رہنے والوں نے سندھ کی عوام کو بھوک ،بدامنی ،بدحالی اور کرپشن کے سوا ء کچھ نہیں دیاصرف تباہی دی ہے جس کو سندھ کے عوام بھگت رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلیدی ہائوس میں شریف خان بلیدی کے لواحقین سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ

محکمہ پولیس، صحت، تعلیم کوئی چیز ایسی نہیں جو یہ کہہ سکیں کہ یہ ہم نے ٹھیک کیا ہو، حکومت کا کام بھی پرائیویٹ سیکٹر کے لوگ کررہے ہیں، اس ملک میں ایدھی کی ایمبولینس نہ ہو تو حکومت سے ایمبولینس ملنے کہ کی بھی توقع نہیں، بلڈ بینک نہ ہوں تو آپ کو سرکاری اسپتالوں میں خون بھی نہیں ملے گا، حکومت اپنے جلسے کریں مگر لوگوں کے کام بھی کریں، ؎ آٹا اور چینی کے نرخ اب نیچے آگئے ہیں، کیوں کے آٹا ہم نے امپورٹ کردیا ہے، ہم نے مشکل فیصلے کئے شگر مافیا پر ہاتھ ڈالا ہے، جنرل پرویز مشرف بھی مافیا سے پیچھے ہٹ گئے تھے، چینی کی قیمت پیپلزپارٹی اور نواز شریف کے دور میں بھی 140روپے تھی کسی نے انکوائری رپورٹ شائع کی یہ مافیاہیں، ہر جگہ ان کی مداخلت ہوتی ہے، ہم ان کیساتھ ایک ایک کر کے مقابلہ کررہے ہیں، مافیا نے جو ملک اور وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے اس کو ہم توڑ رہے ہیںیہ ہے نیا پاکستان جہاں پر گندم اورچینی کی تحقیقاتی رپورٹ عام ہوتی ہے رپورٹ میں تو جھانگیر ترین کا بھی نام ہے ہم نے نہیں نکالا نواز شریف اور زرداری خود چور ہیں وہ اپنا نام رپورٹ میں آنے نہیں دیتے، مہنگائی سے تکلیف سب کو ہوئی ہے ہم وزیر ہیں مشکلات ہمیں بھی ہیں، ہماری تنخواہ 2لاکھ روپے ہے مگر گیس اور بجلی کا بل 50ہزار آجاتا ہے، جن لوگوں نے جیکب آباد کی سول ہسپتال کو تباہ کیا شہر کی حالت خراب کی کبھی ان سے سوال کیایہی سندھ کی تباہی کے زمہ دار ہیںانہوں نے کہا کے پاکستان تحریک انصاف کے پرانے رکن شریف خان بلیدی کے قاتلوں کی گرفتاری تک خاموش نہیں بیٹھیں گے آئی جی سندھ اسکا نوٹس لیں ۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…