جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ہم نے ایک جنرل کو مکھی کی طرح دودھ سے نکالا، عمران خان کیا چیز ہے، آصف زرداری بھی میدان میں آ گئے

datetime 27  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گڑھی خدا بخش(این این آئی) سابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ان سے پاکستان نہیں چل رہا اور چلے گا بھی نہیں، یہ ملک چلانے والے نہیں یہ کرکٹ ٹیم چلانے والے ہیں، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ نیب چلا لو یا ملک چلا لو،میں نیب اور جیل سے نہیں ڈرتا لیکن یہاں بلیک میلنگ کا سلسلہ جاری ہے،جس میں بزنس مینز کو پریشان کیا جارہا ہے اسے بند کیا جائے۔آصف زرداری

نے کہا کہ ہم نے ایک جنرل کو مکھی کی طرح دودھ سے نکالا، عمران خان کیا چیز ہے لیکن ہمیں اپنے طریقے بدلنے ہونگے، ہم جیلیں بھرنے کے لیے تیار ہیں، انشااللہ یہ حکومت نہیں رہے گی اور عوامی حکومت آئے گی۔آج کا دن بی بی شہید کا دن ہے، جس طرح وہ سبق دے گئیں وہ ساری چیزیں ہمارے دل میں ہیں، ہم ہر چیز کا حساب جمہوریت کے ذریعے لیں گے۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پرگڑھی خدابخش میں منعقدہ جلسہ عام سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہاکہ آج سرخ سلام کا دن ہے، آج شہیدوں کا دن ہے، آج کے دن بی بی ہم سے روٹھ کر چلی گئیں، لیکن ہمیں بتا گئیں کہ ملک کے لیے لڑتے رہو، ہم نے ملک کو اکٹھا رکھا، ہم نے پختونوں کو شناخت دی، ہم نے صوبوں کو ان کے حقوق دیئے۔انہوں نے کہاکہ ان سے پاکستان نہیں چل رہا اور چلے گا بھی نہیں، یہ ملک چلانے والے نہیں یہ کرکٹ ٹیم چلانے والے ہیں، ملک چلانے کے لیے سوچ چاہیے جو ان میں نہیں، ہم نے اپنے مخالفوں کو ساتھ ملا کر آئین کو مکمل کیا،آج پاکستان کی برآمدات کم ہو گئیں، ہمارے زمانے میں 80 روپے کا ڈالر تھا، آپ فکر نہ کریں ان کا وقت تھوڑا ہے، یہ اپنے زور سے خود گریں گے۔انہوں نے کہاکہ پہلے دن کہا تھا کہ یہ ملک چلا لو یا نیب،پہلے بھی 14 سلا جیل کاٹی مجھے جیلوں سے ڈر نہیں، پیپلز پارٹی کی حکومت میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا،

کارساز کے شہدا بھی گڑھی خدا بخش میں دفن ہیں، ہم اپنی زندگی لوگوں کے لیے جیتیں ہیں، بی بی نے پوری زندگی جدوجہد میں گزار دی، بی بی نے ہمیشہ کہا کہ جمہوریت ہی سب سے اچھا انتقام ہے، بلاول نے بھی یہی بات کی، کوئی سوچ سکتا تھا کہ مشرف پاکستان آنے کے لیے تڑپ رہا ہو گا، تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی جمہوریت کیخلاف کام ہو اآخر میں ملک کا نقصان ہوا۔ آصف

زرداری نے کہاکہ آپ کی کوئی حیثیت نہیں پہلے مشرف نے بھی پارٹی بنائی تھی، جب تم مانتے ہو کہ ملک نہیں چل رہا تو کیوں حکومت چھوڑ نہیں دیتے، دوبارہ الیکشن کرائیں دیکھتے ہیں کہ عوام آپ کیساتھ ہیں یا ہمارے، جزیروں سے لیکر جناح پوسٹ تک پیپلز پارٹی کا جھنڈا ہے،

ہر کوئی بھٹو اور بی بی شہید کا نام لیتا ہے، ہم نے بچوں کی طرح ملک کو چلایا اور جمہوریت کے 5 سال مکمل کیے، میاں صاحب کو حکومت میں خوش آمدید کیا، آج بھی کوشش ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک سوچ پرآ جائیں، کچھ ہم سے بھی سیکھ لوکچھ ہماری بھی سن لو۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…